مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے اراکین و انتظامیہ نے بارگاہِ رسولﷺ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مالیگاؤں: (راست) مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام، رضا اکیڈمی مالیگاؤں کی سرپرستی میں پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت رسول 2025ء سے منسوب "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم” کی تقسیم کا ساتواں ہفتہ بروز پیر 4 نومبر کو منایا گیا۔ اس موقع پر "لنگرِ رسول” صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم سے قبل مسجد نوری عارج خلیل کے خطیب و امام حافظ شریف رضوی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قل شریف کی تلاوت فرمائی اور آپ کے ساتھ یہاں موجود اراکین انتظامیہ و اہلیانِ محلہ نے اجتماعی طور پر عالم اسلام کی فلاح و بہبود، فلسطینی مسلمانوں کی فتح و نصرت اور ظالمین کے خاتمے کی دعا کی۔ رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے اہم رکن رضوی سلیم شہزاد اور رضوی شہزاد انور کے ہاتھوں لنگرِ رسول کی تقسیم عمل میں آئی۔ یہاں موجود بھیڑ نے اور راہ گیروں میں شامل خواتین و حضرات اور بزرگوں نے اس لنگر سے استفادہ کیا۔ واضح رہے کہ رضا اکیڈمی ممبئی کے بانی اور آل انڈیا میلاد کونسل کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کی ایماء پر مالیگاؤں میں بھی ہر پیر کو "لنگرِ رسول” کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو 2025ء میں پیغمبر اسلام، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کے پندرہ سو سال پورے ہونے تک سال بھر جاری رہے گا ان شاءاللہ۔ اس طرح کی تحریری اطلاع مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے متحرک طالبعلم ندیم رضوی نے فراہم کی۔


جزاک اللہ خیر💐💐💐