پٹنہ:
قومی سطح کے یو جی سی نیٹ امتحان اسسٹنٹ پروفیسر کی (JRF) پوسٹ اور جونیئر ریسرچ فیلو شپ اہلیتی امتحان میں گرامی وقار حضرت علامہ مولانا حشمت رضا مصباحی لوکہا مدھوبنی سابق استاذ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرعلماء طبقہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ہر طرف خوشیوں کا ماحول بناہواہے آپ کے محبین متعلقین مبارک بادی پیش کررہے ہیں اور نیک تمناووں کا اظہار کررہے ہیں۔
علامہ موصوف کی کامیابی علماء سمیت مدارس کے طلباء کیلیے نہایت حوصلہ افزاہے۔
آپ نے ثابت کردیا کہ محنت سے کامیابی مقدر ہوتی ہے۔اور زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہوں نے اس کے لئے خوب تگ و دو کی ہو۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی مسلسل کی گئی محنت سے وہ پے در پے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔حضرت موصوف کی کامیابی کا راز مسلسل محنت ہے۔ آپ تحقیق وتفتیش میں نمیایا شغف رکھتے ہیں جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ آپ نے درس وتدریس کو جاری رکھتے ہوئے،ٹی ٹی کا امتحان پاس کرکے سرکاری سروس حاصل کی بعدازاں روز و شب کی محنت شاقہ سے اس منزل کو حاصل کیا ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار شاگرد مولانا موصوف و استاذ مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ مفتی غلام رسول اسماعیلی نے ایک پریس ریلیز بیان جاری کر کیا۔
مزید انہوں نے کہا کہ
استاذ گرامی باکردار صاحب ِعلم و عرفان، صاحب ِعزیمت،پاکیزہ اخلاق وسیرت، بحث و تحقیق کی اعلیٰ بصیرت، زبر دست علمی استحضار، فصاحت و بلاغت اور زبان و بیان پر حد درجہ قدرت کے حامل ہیں۔اپنی خداداد ذہانت و فطانت، اپنے شعور و آگہی او رقابلیت و اہلیت کی وجہ سے ہم جیسے ہزاروں شاگرد پیدا کرچکے ہیں تا ہنوز درس وتدریس کا معاملہ چل رہاہے۔
آپ ایک زمانہ تک بہار کی مشہور و معروف خانقاہ خانقاہ سمرقندیہ میں درس وتدریس اور قلب دربھنگہ کے دونار سنی جامع مسجد میں کار امامت کے فرائض انجام دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپ ایک صلاحیت مند مدرس ہونے کے ساتھ بہت بڑے مقرر ہیں روزہ مرہ کے دینی مجالس و محافل اور کانفرسوں میں شرکت کرتے ہیں اور وقت حاضر کے آہنی موضوعات پرعمدہ اور سنجیدہ خطابات کے ذریعہ اصلاح معاشرہ فرمارہے ہیں۔
آپ نہایت خوش مزاج، بردبار،دیندار اور خداترس شخصیت کے حامل ہیں دینی ملی مذہبی اور مسلکی خدمات کا جذبہ رکھتے ہیں آپ جسے لوگوں کے انتخاب سے یقینابہارسمیت ملک میں تعلیمی انقلاب متوقع ہے۔
اللہ تعالی استاذ گرامی کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمرخضر عطا فرمائے اور ہر طرح کی جائز تمنائیں پوری فرمائے آمین۔