آج مجلہ جام میر وہاٹس اپ گروپ سے خبر موصول ہوئی کہ مشہور و معروف عالم دین پیر طریقت خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ حافظ و قاری محمد اختر رضا کھرسہا شریف بہار کا بروز جمعرات 2024 کو انتقال پر ملال ہوگیا ہے ۔
اناللہ واناالیہ راجعون
آپ کے والد ماجد شیخ طریقت طبیب ملت استاد العلما و الحفاظ حافظ الشاہ اخلاق احمد نوری یوسفی تیغی علیہ الرحمہ
تھے جو صاحب کشف و کرامات بزرگ تھے ۔
علامہ قاری اختر رضا اخلاقی علیہ الرحمہ داعی اہلسنت والجماعت تھے اور مسلک اعلی حضرت کے ترجمان نقیب اور ناشر تھے.
ہمہ وقت مسلک اعلی حضرت کی ترویج و اشاعت کے لئے کوشاِ رہتے تھے ۔ آپ 21 مارچ 1979 ء بروز بدھ کو پیدا ہوئے تھے اور 19 ستمبر 2024 بروز جمعرات کو انتقال پرملال ہوا۔
آپ کو مخزن علوم و فنون وارث علوم میر عبدالواحد پیر طریقت شمس العارفین صاحب کشف وکرامات حضور آل رسول الشاہ حافظ و قاری میرے پیرو مرشد سیدی آقائی مولائی حضور طاہر ملت سید میر محمد طاہر میاں قدس سرہ السامی سابق سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف سے خلافت و اجازت حاصل تھی ۔
آپ کے برادر عمدۃ المدرسین علامہ ارشد قمر اخلاقی امجدی سابق استاز دارالعلوم واحدیہ بلگرام شریف سے آپ کے فضائل و مناقب بارہاں سننے کو ملتا تھا مگر کون جانتا تھا کہ اتنی جلدی جملہ مریدین محبیں معتقدین متوسلین اہل خانہ کو چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ دیں گے ۔
مگر مرضی مولی از ہمہ اولی کے تحت میں جملہ اہل خانہ بالخصوص علامہ ارشد قمر اخلاقی امجدی، مولانا احمد رضا امجدی سے تعزیت پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جملہ اہل خانہ و مریدین کو صبر جمیل اور اس پر بہترین اجر عطا فرمائے، آمین
جانے سے تیرے چھا گئی عالم پہ دھند سی
سوگوار :
خلیفہ طاہر ملت (مولانا) محمد
اسرار احمد فیضی واحدی
ناظم اعلی:جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار ضلع گونڈہ