بہار مذہبی گلیاروں سے

موتی ہاری: پورے ضلع میں نہایت ادب و احترام کے ساتھ نکالا گیا جلوس محمدی

محمد عربی نور مبین بن کر تشریف لائے۔ عادل حسین مصباحی

موتی ہاری (انیس الرحمن چشتی)

جشن آمد رسول کے سہانے موقع سے پورے ضلع میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالا گیا۔ ضلع کے مختلف مقامات میں مولانا نعمت اللہ جامعی، قاری سراج الدین سراجی، مولانا ناز محمد قادری، حافظ عبید رضا، حافظ محمد عالم، مفتی محمد رضا امجدی، مفتی ممتاز رضا ازہری، مولانا علی رضا، حافظ مخدوم علی احمد، مولانا عظیم الدین ثقافی، مولانا عادل حسین مصباحی، مفتی عارف رضا اشرفی، مولانا تبریز عالم، مولانا توقیر رضا، مولانا منور حسین احسن القادری، مولانا محبوب عالم رضوی، مولانا منظور عالم، مولانا جمیل اختر، مولانا حشمت علی رحمانی، مولانا محبوب شبنم رضوی، مفتی قطب الدین رضوی، مولانا فیروز ارقم، مولانا مطیع الرحمن، مولانا عبد المبین، قاری اشتیاق احمد، مولانا ہدایت اللہ صبا کی قیادت میں مختلف مقامات سے جلوس محمدی نکالا گیا۔ کیسریا مدرسہ میں منعقدہ جشن عید میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا انیس الرحمن چشتی نے کہا کہ رحمت دو عالم محبوب خدا مسیحائے کائنات بن کر تشریف لائے۔ آپ نے سماج و معاشرہ سے بدامنی، بد عنوانی، ظلم و نفرت کو ختم کیا۔ اور زندہ درگور ہورہی بیٹیوں کو نئی زندگی عطا فرمائی۔ اس لیے سرکار کے پیغام کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ کلیان پور میں مولانا لطیف الرحمن مصباحی نے کہا کہ سرکار دوعالم نور مبین اور کتاب مبین بن کر جلوہ فگن ہوئے۔ عدل و انصاف کی فضا قائم فرمائی۔ سینکڑوں معبودان باطلہ کی پرستش کرنے والوں کو ایک خدا کی عبادت کرنے والا بنادیا۔ موتی ہاری میں مفتی رضاء اللہ نقشبندی نے کہا کہ نبی آخر الزماں کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سرکار مدینہ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع سے ہم عہد کریں کہ اپنے نبی سے سچی عقیدت و محبت کریں گے۔ چکیا میں مولانا مشتاق احمد برہانی نے کہا کہ نبی کی ولادت باسعادت کے موقع سے ساری کائنات میں خوشیاں منائی گئی۔ آپ کی ولادت باسعادت سے سارا جہاں منور و مجلی ہوگیا۔ مولانا سراج الحق اشرفی نے کہا کہ سرکار مدینہ کی آمد مسعود کے صدقے کائنات سے کفر و ضلالت، ظلم و ستم کا خاتمہ ہوا۔
اس موقع سے وصیل احمد خان، نظام الدین خان، ارشاد الحق، جاوید اختر، اسرار احمد، محمد سراج، محمد ادریس، مکھیا فیضان مصطفیٰ، فاروق رضا، محمد مشتاق، سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے