بہار مذہبی گلیاروں سے

نہایت ادب و احترام کے ساتھ نکالیں جلوس محمدی۔ انیس الرحمن چشتی

درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے نہایت سنجیدگی کے ساتھ جلوس میں شامل ہوں، ڈی جے، آتش بازی، سے کریں پرہیز

١٦ستمبر بروز پیر جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع سے جلوس محمدی نکالی جائے گی۔ جس میں اہل عقیدت شامل ہوتے ہیں۔ اس موقع سے آپ تمامی حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ جلوس محمدی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کریں۔ مذکورہ باتیں کیسریا جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا انیس الرحمن چشتی نے روزنامہ انقلاب کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید بتایا کہ میلادالنبی کا سہانا موقع شور شرابہ، ہلڑ بازی اور خلاف شرع کام کرنے کے لیے نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ عقیدت و احترام کا موقع ہوتا ہے۔ اہل عقیدت درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے نہایت سنجیدگی و متانت کے ساتھ جلوس میں شامل ہوں۔ ٹریفک نظام کا خیال کرتے ہوئے اپنے روٹ سے آمد و رفت کریں۔ ڈی جے ، آتش بازی بیہودہ نعرہ بازی سے مکمل پرہیز کریں۔ ہمارے پیغمبر امن و آشتی کا پیغام اور نظام لیکر اس کائنات میں جلوہ فگن ہوئے۔ ان کی اطاعت و فرمانبرداری ہی ہماری نجات کامیابی کی ضمانت ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے