سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف میں ماہ ربیع النور کی آمد پر چراغاں

ملک کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف میں حسب روایت قدیم پیر طریقت سجادہ وجانشین شعیب الاولیاء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر علوی سجادہ نشین وناظم اعلی دارالعلوم ھذا کی سرپرستی میں اور ان کے فرزند بلند اقبال جامع علوم وفنون حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نائب سجادہ نشین و مہتمم دارالعلوم کی قیادت میں ماہ ربیع النور شریف کی آمد کا انتہائی پر مسرت انداز میں استقبال کیا گیا۔
مزار حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ والرضوان کے سامنے دو رویہ میں کھڑے ہوکر طلبہ نے کعبے کےبدر الدجی تم پے کروڑوں درود پڑھ کر اس ماہ مبارک کا استقبال کیا ،اس موقع سے دارالعلوم کے مؤقر استاذ حضرت علامہ اختر رضا ازھری صاحب قبلہ نے طلبہ کے سامنے حب رسول کے عنوان سے ایک جامع خطاب فرمایا۔
اس کے بعد طلبہ نے دارالعلوم کی سبھی عمارتوں میں چراغاں کیا اور اپنے اپنے کمروں میں میلاد شریف کی محفل منعقد کی۔
اس موقع سے دارالعلوم کے مؤقر استاذ حضرت مولانا حافظ وقاری آفتاب عالم عثمانی صاحب اور حضرت مولانا حافظ وقاری عتیق احمد صاحب حضرت مولانا محمد حسن علوی صاحب موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے