بہار تعلیمی گلیاروں سے

بچوں کو اسلامی معلومات سے آگہی وقت کی اہم: شکیل احمد رضوی

سیرۃ النبی کوئز میں فلاح اکیڈمی آفیسر کالونی چکیا کے طلبہ کی نمایاں کامیابی کے پیش نظر انعام سے نوازا گیا

موتیہاری (عاقب چشتی)

اس ترقی یافتہ دور میں جدید عصری علوم کی اہمیت و افادیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اور بغیر علم و ہنر کے ہمارے بچے ترقی نہیں کر سکتے ہیں لیکن عصری تعلیمات کے ساتھ دینی اسلامی تعلیمات سے آگہی نہایت ضرورت ہے مذکورہ باتیں فلاح اکیڈمی آفیسر کالونی چکیا میں منعقدہ حوصلہ افزائی تقریب کے دوران اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا شکیل احمد رضوی نے کہی اور مزید بتایا کہ بچوں کو ابتدا سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا اور عصری دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ کی معتبر معلومات سے روشناس کرانا ہمارا مشن ہے اور موقع مناسب بچوں کی بہتر کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے انہیں مزید تقویت حاصل ہوتی اور تعلیمی ذوق و شوق میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اکیڈمی کے مینجمنٹ ڈائریکٹر قاری علی احمد نے کہا کہ کنوواں مدرسہ میں منعقدہ سیرۃ النبی کوئز میں اکیڈمی کے بچوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کی ہرچہار جانب پذیرائی ہورہی ہے جو اکیڈمی کے تعلیمی نظام کو مزید استحکام بخشے گا اور سبھی کارکنان و طلبہ کے درمیان مسرت و شادمانی پائی جارہی اور اپنے مشن کو مزید مضبوط کرنے اور تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کی جانب پیش رفت کی جائے گی اور اس طرح کی کارکردگی سے بقیہ طلباء و طالبات کے اندر بھی محنت سے پڑھنے کا شوق و ذوق پیدا ہوگا اور جو بچے مقابلہ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے ان کی بھی ہم نے حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا ہے تاکہ مزید آگے بڑھنے اور جد و جہد کرنے میں مصروف رہیں موجودہ دور کمپٹیشن کا ہے بچوں کو ذہنی طور پر اس کے لیے تیار کیا جانا چاہیے اور دینی اسلامی معلومات نہایت ضروری ہے کیونکہ عام طور پر ہمارے بچے اسکول و کالج میں جاتے ہیں تو اپنے بنیادی مذہبی معلومات سے نا آشنا ہوتے ہیں جو نہایت افسوسناک ہے واضح ہو کہ سیرۃ النبی کوئز میں محمد صفوان سجاد، فرید عالم, ریحان خان، ابرار عالم ،ارشد عالم نے نمایاں کارکردگی پیش کرتے ہوئے اول پوژیشن حاصل کی تھی۔
اس موقع سے مولانا عادل حسین مصباحی,حاجی عزیر عالم,محمد محفوظ چوڑی سینٹر, نسیم اختر,عرفان عالم,حاجی تاج الدین,مولانا مشتاق احمد برہانی,مولانا علی رضا مولانا ضیاء حیدر,ماسٹر محی الدین,محمد ارمان عالم,اشتیاق احمد جنتا الیکٹرک,محمد فاروق رضا سمیت اکیڈمی کے اہلکار موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے