بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) انجمن مسلم آنہ فنڈ قصبہ و تحصیل فتحپور کی ذیلی سیرت کمیٹی کی جانب سے 12 ربیع الاول کے چار روزہ تاریخی اجلاس کے سلسلے میں کل بعد نماز عشاء دفتر انجمن مسلم آنہ فنڈ می ایک میٹنگ زیرصدارت ڈاکٹر جمال الدین علیگ صدر ذیلی سیرت کمیٹی فتحپور منعقد ہوئی، جسکی نظامت ماسٹر احمد سعید حرف نے کی۔ڈاکٹر جمال الدین علیگ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ چار روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی ہر سال کی طرح امسال بھی شان و شوکت سے منعقد کرائے جائیں گے، جسمیں سبھی کا تعاون لازمی ہے۔ انجمن مسلم آنہ فنڈ کے نائب صدر مولانا محمد صابر قاسمی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے ان چار روزہ اجلاس کی دینی و قومی اعتبار سے بڑی اہمیت ہے۔ ہمارے یہاں 11 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مدارس و مکاتب کے بچوں کا تعلیمی مظاہرہ ہوتا ہے جسمیں بچے قرات، نعت، تقریر و مکالمہ پیش کرتے ہیں۔12 ربیع الاول کو دن میں جلوس مدح صحابہ نکالا جاتا ہے۔ 13 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء علمائے کرام کی تقاریر ہوتی ہیں اور 14 ربیع الاول کو آل انڈیا مشاعرہ نعت و مدح صحابہ منعقد ہوتا ہے_ مفتی محمد نجیب قاسمی نے کہا دینی پروگرام ہماری قوم و ملت کے لئے بہت ضروری ہیں۔12 ربیع الاول کے موقع پر نکلنے والے جلوس میں انجمنیں اپنے نبی محمد صل اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی شان میں نعت اور منقبت پڑھتی ہیں۔ ذیلی سیرت کمیٹی کے سکریٹری محمد شاکر بحلیمی نے کہا کہ سبھی کو بغیر کسی تفریق کے ان چار روزہ پروگرام میں اپنا ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے اور اگر کہیں پر کسی کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے تو انجمن مسلم آنہ فنڈ کے عہدیداروں یا ذیلی سیرت کمیٹی کے عہدیداروں سے رابطہ کر سکتا ہے۔انجمن مسلم آنہ فنڈ کے صدر محمد اسلم ایدوکیٹ نے کہا کہ ہم سبھی کو یہ چار روزہ اجلاس پر امن اور شاندار تریقے سے منعقد کرانا ہے۔ جلوس میں بچیوں کی انجمن نہیں ہونگی_ انجمن مسلم آنہ فنڈ کی جانب سے ان چار روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے والینٹیر بنائے جائیں گے۔ انجمن مسلم آنہ فنڈ کی مجلس انتظامیہ جلوس میں شرکت کرنے والی انجمنوں کے صدر و سکریٹری کے ساتھ بھی میٹنگ کریگی تاکہ کہیں پر کسی کو کوئ دقت پیش نہ آئے۔میٹنگ کا اختتام مولانا محمد صابر قاسمی کی دعا پر ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ریاض الدین، عتیق احمد، حاجی اعجاز احمد انصاری، حاجی نصیرالدین، محمد سلمان انصاری، محمد عاقل راجا، حاجی شیخ مطیع اللہ، محمد انور ایدوکیٹ، حاجی نور الحسن خاں، صحافی جاوید اختر، مقیت الرحمن، نور میاں، محمد عقیق پپو، راشد علی، محمد سہیل، محمد شنی، جاوید یوسف، شاداب انور، حسان ساحر، محمد انس سلمانی وغیرہ نے شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
کمپوزنگ و پرنٹنگ کا عمدہ مرکز: عمران گرافکس اینڈ پرنٹر
ہمارے یہاں بہت ہی عمدہ انداز مین نعتیہ مجموعہ، افسانوی مجموعہ اور کتابوں کی طباعت، کتابت، کمپوزنگ، پرنٹنگ کی جاتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کے اعتماد کو برقرار رکھیں۔ آپ حضرات ایک بار ضرور خدمت کا موقع عنایت فرمائیں۔ اخبارات اور رسائل کی پی۔ڈی۔ایف۔ بنوانے کے لیے خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل نمبر […]
بارہ بنکی: آزادی کا امرت مہوتسو کو کامیاب بنانے کی اپیل
سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں سعادگنج میں آزادی کے امرت مہوتسو کے ذریعہ ہر گھر ترنگا پروگرام کو کامیاب بنائے جانے کیلئے اساتذہ ، سر پرست طلباء اور طالبات کی ایک نشست منعقد ہوئی۔ چونکہ اس مرتبہ ہم لوگ اپنی آزادی کا 75 ویں یوم آزادی جشن منانے جارہے […]
رمضان المبارک جنت کی بازیابی اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے: ذکی طارق
سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) رمضان المبارک جنت کی بازیابی اور جہنم سے نجات دلانے والا مہینہ ہے۔ مذکورہ خیال کا اظہار کرتے ہوٸے معروف انٹر نیشل شاعر اور ہفت روزہ اخبار "صداۓ بسمل” کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک اہل ایمان کے لیے بڑا ہی بابرکت اور رحمتوں بھرا مہینہ […]

“12 ربیع الاول کے چار روزہ تاریخی اجلاس کے سلسلے میں انجمن مسلم آنہ فنڈ کی ذیلی سیرت کمیٹی کی میٹنگ منعقد” پر ایک تبصرہ