گورکھ پور

پیغمبر اسلامﷺ نے معاشرے سے ختم کی برائیاں: مولانا تفضل الاسلام

  • محفل میلاد النبیﷺ کا پہلا دن

صمد احمد صدیقی
گورکھپور
خبر‌نامہ ہماری آواز

مسجد اقصیٰ شاہد آباد ہمایوں پور نارتھ میں گیارہ روزہ محفل میلاد النبی کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ پہلے دن خصوصی مقرر مولانا تفضل حسین رضوی نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے رہبر ہیں، پیغمبر اسلام نے غلاموں کو آزاد کرنے کی طرف لوگوں کو ترغیب دلائی ان سے نیک سلوک کرنے کا حکم دیا، سود کے نظام کو ختم کرنے کی تعلیم ارشاد فرمائی سودی قرض وغیرہ پر پابندی لگائی، سماجی تحفظ کے وسیع انتظامات کیے، پیغمبر اسلام نے معاشرے سے بدکاری، بداخلاقی، برائیوں اور بدامنی کو دور کیا۔ آپ نے شراب، جوا اور سٹے بازی پر پابندی لگا دی۔ مال و دولت کی حرص سے روکا، ذخیرہ اندوزی، کالا بازاری، ملاوٹ، کم تول، جھوٹ بول کر ناقص اشیاء کی فروخت وغیرہ کو بھی جرم بتایا۔

تقریب کی نظامت کرتے ہوئے حافظ عظیم احمد نوری نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے فرمایا ہے کہ درخت لگانا بھی ایک قسم کا صدقہ ہے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص درخت لگاتا ہے تو اس درخت سے جتنا بھی پھل نکلتا ہے اور لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ اس پھل یا پیداوار کے حساب سے لگانے والے کے لیے نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ آخر میں درود و سلام پڑھ کر امن و امان اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

محفل میں محمد‌ کیف، حافظ محمد عارف، برکت حسین، حامد رضا، محمد صدیق، محمد شاہ‌رخ، محمد حسین، تنویر احمد، محمد عارف، محرم علی، حماد رضا، ساحل رضا، محمد اعظم، محمد اسلام وغیرہ لوگ موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے