بہار تعلیمی گلیاروں سے

”علیمی قلم کار کورس“ کا افتتاح

قلم! ایک ایسی تیز ونازک ہتھیار ہے جو تلوار سے زیادہ مؤثر ہے، قلم! دیکھنے میں تو ایک معمولی سا آلہ معلوم ہوتا ہے، مگر یہ اتنا اثر دار ہے کہ انسان کو کسی مادی یا غیر مادی شئے کے مثبت یا منفی پہلوؤں سے روشناس کراتا ہے۔ قلم! انسانی دلوں اور روحوں کو زندہ رکھتا ہے، قلم! انسانی قلوب و اذہان میں انقلاب لاکر ان کی کایا پلٹ دیتا ہے، قلم! نسل انسانی کے اندر تحقیق و تجسس کے جذبے کو ابھارتا ہے، قلم! تاریخ کو محفوظ رکھتا ہے، قلم! تاریخ کا دھارا بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
قلم! قومی سطح پر یکجہتی و استحکام پیدا کرتا ہے، قلم! قومی سوچ کا رخ متعین کرتا ہے، قلم! قوم کی فکری تہذیب میں مدد دیتا ہے۔

آج اسلام دشمن عناصر طاقتِ قلم کے سہارے حق کو مغلوب اور باطل کو غالب کر دینا چاہتے ہیں. انہوں نے مسلمانوں کے دین وایمان اور اسلامی تعلیمات میں شکوک وشبہات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے اپنی دجالی منصوبہ بند قلمی نشریات کے ذریعہ مسلمانوں کو فکری غلام اور احساس کمتری کا شکار بنا دیا ہے، فیسبوک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ نے نوجوانان ملت کو تباہ کر دیا ہے۔
اور دوسری طرف علماء کرام خوابِ خرگوش میں مست ہیں یا پھر تحریری ذوق نہیں رکھتے، اس وقت ضرورت ہے، قلم کاروں کی۔

اعلیحضرت مشن کٹیہار نے عرس رضوی کے مبارک موقع پر ”علیمی قلم کار کورس“ کا افتتاح کیا ہے، اس میں ایڈمیشن ہونے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔

Admission Form Link:↴
https://aalahazratmission.com/admission-form

کورس کی تفصیلات↶
https://t.me/AlimiShortCourses_bot

من جانب: رضوی دار القلم ٹیلیگرام
جوائن https://t.me/RazviDarulqalam/460

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے