بہار

ہزاروں نم آنکھوں سے سپرد خاک ہوئے سلام ہاشمی، گونچھی ملکی قبرستان میں ہوئی تدفین

  • موت سے پہلے آخرت کی تیاری کریں ۔ مولانا شہنواز ہاشمی

موتی ہاری(انیس الرحمن چشتی)

السلام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیسریا کے ڈائریکٹر و گونچھی ملکی جامع مسجد کے سکریٹری و سماجی کارکن جناب سلام ہاشمی کا انتقال گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوگیا۔ موت کی خبر سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔ نماز جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مولانا شاہ نواز ہاشمی نے کہا کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ یہ قدرت کا اٹل فیصلہ ہے ۔ دنیاوی زندگی کے لیے انسان جتنی تگ ودو کرتا ہے اس کا کچھ حصہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لیے کرے تو دونوں جہان میں سرخرو ہو جائے گا۔ موت قدرت کا اٹل اور برحق فیصلہ ہے جس سے کوئی نہیں بچ سکتا ہے۔ انسان کو اپنی اوقات کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ عالم نزع سے گزرتا ہے۔ جب اسے دوگز زمین کی تنگ و تاریک گور کے حوالے کیا جاتا ہے۔ جہاں سوائے ایمان کے دوسری کوئی روشنی نہیں ہوتی ہے۔ اس لیے ہم اپنے ایمان کو مضبوط سے مضبوط تر کریں اپنے نبی رحمت سے بےپناہ عشق و محبت رکھیں۔ نماز جنازہ قاری سعید اللہ نے پڑھائی۔ مرحوم نے اہلیہ سمیت دو بچوں کو چھوڑا ہے۔
نماز جنازہ میں سہیل ہاشمی ، صحافی افسر کمال، شاہ نیاز ہاشمی، آر جے ڈی لیڈر اودھیش یادو، جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان، محب اللہ عرف منا مکھیا، ناز احمد خان عرف پپو خان، نظام الدین خان، سلام الدین حسن، ڈاکٹر شاداب خان، فیصل صدیقی، محمد راغب، جاوید احمد، سید امتیاز احمد، عارف کمال، ساجد علی، شوکت علی، آزاد ہاشمی ، ڈاکٹر سید عبداللہ، محمد نور عالم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے