- سنویدھان یاترا پورے ملک کے نوجوانوں کوایک جھنڈا تلے لانے کاپرعزم حوصلہ رکھتاہے: مولانا ڈاکٹر فاروق نعیمی
- اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے ہر ہر فردکو تنظم کاحصہ بنناہوگا،سنویدھان یاترا آپ کا خیرمقدم کرتا ہے: مولانا زہیر نورانی
پٹنہ (29/اگست 2023)
آج مورخہ 29/اگست 2023 کو بوقت 10/بجے دن ملک ہندوستان کی سب سے بڑی سنی نوجوانوں کی تنظیم ایس ایس ایف کیرلاکے وفد کی آمدمرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ بہارالہندمیں ہوئ۔ادارہ شرعیہ کے تمام طلباء،اساتذہ،اراکین وعوام الناس نے والہانہ استقبال کیا۔قومی سطح پر اس تنظیم نے بہت بڑاکارنامہ علمی،مذہبی،دینی،سیاسی،سماجی لحاظ سے انجام دیاہےاوراس کی عمر50 سال ہوگئ،یہ اپنے گولڈن ففٹی کے موقع سے تنظیم کے حل وعقدنے سنویدھان اورآئین وقانون کی پاسداری کے حوالہ سے بڑا ایجنڈا مرتب کیاہے اس ایجنڈہ کی تکمیل کے لئے کشمیرسے لے کے کنیاکماری تک سنویدھان یاترا کرکے اس ایجنڈہ کو زمین پراتارنے کے لئے پرعزم فیصلہ لیاہے اسی حوالہ سے آج مرکزی ادارہ شرعیہ میں ایک عظیم الشان اجلاس کاانعقاد ادارہ شرعیہ کے رئیس القلم سیمینارہال میں ہوا۔سرپرستی ادارہ شرعیہ کےصدر ،غازی ملت حضرت علامہ و مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ایم وایم ایل سی نے کی اور صدارت حضرت علامہ ڈاکٹرفاروق نعیمی البخاری کیرلاوقیادت حضرت مولانانوشادعالم مصباحی کٹک اڑیسہ نے کی۔ادارہ شرعیہ کے نائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،مولاناثابت نورانی نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔کیرلایاترا کےقائد اور ایس ایس ایف کے صدرحضرت مولاناڈاکٹرفاروق نعیمی البخاری کیرلا نے اپنے بیان میں کہاکہ ایس ایس ایف نیشنل کمیٹی نے ملکی سطح پر مسلمانوں کو تعلیمی،سماجی،ثقافتی اور قانونی طور پر بیدار کرنے کے لیے "سنویدھان یاترا” نکالا ہےکشمیر سے اس یاترا کا آغاز 12/ اگست کو ہوا۔ اوربائیس اسٹیٹس سے گزرتے ہوئے بنگلورو تک کی مسافت طے کرےگا۔ دراصل سال رواں ایس ایس ایف کو پچاس سال مکمل ہونے جا رہا ہے اس موقع پر عروس البلاد ممبئی میں 24/25/26 نومبر 2023ء کو گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس (we the people of India) کے نام سے منعقد ہوگا اس یاترا کامقصد ہے کہ اس کے ذریعے ملک کے ایک ایک باشندوں تک ہمارا پیغام پہنچ جائے ۔
پندرہ اگست 1947ء کو ہمارا ملک آزاد ہوا اور آزادی کے تقریباً ڈھائی سال بعد آئین کا نفاذ عمل میں آیا،جس میں ہرہرمذاہب کے ماننے والوں کے لئے اپنے معمولات پرآزادی کاحق حاصل ہے۔سماجی، معاشی، سیاسی انصاف، آزادیٔ خیال، اظہار رائے، آزادیٔ عقیدہ و مذہب و عبادات، مواقع اور معیار کی برابری کاحق ومعیارہمیں ہمارا دستوردیتاہے لہذا آئین ودستورکی
تبدیلی ہمیں ہرگزمنظورنہیں۔
انہوں نے ادارہ شرعیہ کے صدر مولاناغلام رسول بلیاوی کی خدمات اور ان کے کارناموں کے متعلق کہاکہ یہ ایسی شخصیت ہے جوشمال ہندوالوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں جو دین کے بڑےعالم کے ساتھ سیاسی اعتبارسے بڑا نام رکھتے ہیں،اللہ تعالی انہیں خوب سے خوب خدمات کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
صدر ایس ایس ایف مولاناڈاکٹر فاروق نعیمی نے آخرمیں کہاکہ شیخناشیخ ابوبکراحمدحفظہ اللہ نے کیرلا میں علم کاشہربنایاہے اس وقت 10 لاکھ طلباء ان کی نگرانی میں علم حاصل کررہے ہیں انہوں نے ایک بڑی مسجدکی تعمیرکی ہے جس میں ۲۵ہزارلوگ بیک وقت نمازاداکرسکتےہیں۔آج ہم یاترا کرکے ایک پیغام نشرکررہے ہیں کہ پورے ملک کے نوجوانوں کوایک جھنڈاتلے لائیں اور قدم سے قدم ملاتے ہوئے ایک آواز بن جائیں۔جس دن ہم نےایساکرلیاتوہرمطالبہ کی تکمیل اورہرحقوق کی پاسداری یقینی ہے۔
مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدر سابق ممبرآف پارلیمانٹ حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان کامشہوردینی،تعلیمی،تہذیبی ادارہ مرکزالثقافۃ السنیہ سے فضیلۃ الشیخ حضرت شیخ ابوبکراحمدطول اللہ عمرہ کے پروردہ اوران کے کام کردہ تنظیموں میں ایک عظیم تنظیم ایس ایس ایف ہے۔جوطلباء کے اندرتعلیمی،دینی فکری بیداری لانے میں سرگرم رول ادا کرتارہاہے سنویدھان یاترا کے وفدکاانہوں نے استقبال کیااوربہارمیں آمدکوانقلابی تاریخ بتاتے ہوئے کہاکہ بہار جمہوریت کی ماں ہے،ملک میں تبدیلی کی چنگاری بہارسے نکلتی ہے بہارکی ہی چنگاری نےملک سے انگریزوں کوبھاگنےپرمجبورکردیاتھا۔
صدرادارہ نے تنظیم کی اہمیت وافادیت پرسیرحاصل گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شعبہ وسیکٹرمیں کامیابی تنظیم کے بغیرممکن نہیں،تنظم سےمنظم،منظم سے افراد، پھر اپنی طاقت کامظاہرہ ہوتاہے آج ضرورت ہے ہم اپنے بچوں کو ،آنے والی نسلوں کو مرنے سے پہلے خطوط متعین کردیں تاکہ ان کےہاتھوں میں بھیک کا کٹورا کوئ نہ دےسکے۔سنویدھان یاترا اس مہم کابڑا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہار تصوف وتہذیب اور تصلب فی الدین میں ترجیحی طورپرمقدم رہاہے۔
انہوں نے آخرمیں کہاکہ مسلک اعلی حضرت پرقائم رہناادارہ شرعیہ کاغیرمتبدل اصول ہے اور اعلی حضرت نے ہمیں ہمارے گھٹیوں میں عشق رسالت کی ایسی پاسداری عطاکی ہے کہ ہم غریب رہ سکتے ہیں مگر ان کی تجوری کی طرف پلٹ کربھی نہیں دیکھتے جس کاکوئ ایک سکہ بھی نبی کی عزت کوپامال کرتاہو۔ہمیں امیدہے کہ کیرلاسے چلنے والایہ سنویدھان یاترا اپنے مقاصدواہداف میں کامیاب ضرورہوگا۔اللہ تعالی سلامت باکرامت کے ساتھ اس یاتراکوپائےتکمیل تک پہونچائے۔
حضرت مولانا الحاج زھیر الدین نورانی ڈائیریکٹر طیبہ گارڈن دکھن دیناج پور نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہارمیں 70 فیصدنوجوان ہیں بہارسب سے زیادہ نوجوان والا صوبہ ہے اس صوبے میں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے علم کافقدان نظرآتاہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم تعلیمی،سماجی،دینی،تہذیبی مہم ہمہ وقت جاری وساری رکھیں۔
انہوں نے سنویدھان یاترا کے اغراض ومقاصدکےحوالہ سے کلیدی باتیں پیش کرتے ہوئے ک
ہاکہ پورے م
لک کے ہرایک صوبے کادورہ کرکے ہم ان کے اندر ہروہ بیداری لانے کاعزم رکھتے ہیں جوان کے روزمرہ کے لئے کارآمدہواورمستقبل کے لئے تحفظ کاضامن ہو۔ہم اپنی حیثیت تعلیم سے،اپنی طاقت تنظیم سے،اپنی حمایت افرادسے،اپناتشخص اپنے کردارسے،اپناشعائرکاتحفظ اپنے عمل سے ،اپنی فکرمیں زندگی اپنی حرکت ونقل سے،اپنے تجسس وتحقیق اپنی محنت سے کرنے کاجذبہ وحوصلہ فراہم کرنے کے خاطریہ یاتراجاری ہے۔اور ہم بھی ہندوستانی ہیں اس احساس سے باور کرانے کے خاطر ماہ نومبرمیں ہونے والی کانفرنس کاپرچاروپرسار بھی ہے۔آخرمیں انہوں نے ماہ نومبر کے 24/25/26 کوہونے والی ملکی سطح کی کانفرنس میں شرکاء کومدعو کیا۔متذکرہ خطباء کے علاوہ خطاب کرنے والوں میں
حضرت مولانانوازش عالم فیضی پرنسپل ادارہ شرعیہ،حضرت مولانا ریحان انجم مصباحی صدر ادارہ شرعیہ کمیٹی مدھوبنی،حضرت مولانامفتی فقیہ القمرثقافی مدھوبنی،حضرت مولانامفتی غلام سرورمصباحی ادارہ شرعیہ نے خطاب فرمایا۔اس اجلاس میں حضرت مولاناجمال انور،شیخ الحدیث،حضرت مولانارہبرمصباحی،صحافی انقلاب،حضرت مولانامفتی اختررضانوری،حضرت مولانامفتی وسیم اخترضیائ،حضرت مولاناراشدحسین مصباحی،حضرت حافظ معراج احمدفریدی،حضرت حافظ جاویدرضا،حضرت حافظ اکمل رضاودیگرتمام ادارہ شرعیہ کے اساتذہ،اراکین وطلباء نے شرکت کی،اجلاس کااختتام حضرت علامہ ڈاکٹرفاروق نعیمی کی رقت انگیز دعا پر ہوا۔