گورکھ پور

اترپردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام شہید اشفاق اللہ خاں کو معنون کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

گورکھپور: 10 گست
اترپردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر شہید اشفاق اللہ خاں کو معنون ایک کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے مشاعرہ کی صدارت جناب رضوان احمد سابق ڈی ۔ جی۔ پی اتر پردیش نے کی اس موقع پر چیئر مین اکادمی چودھری کیف الوریٰ انصاری نے کہا کہ مشاعرہ ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہیں مشاعرہ سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ۔ سکریٹری اکادمی ایس مناظر عادل حسن نے شعراء اور سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شعراء اپنے اشعار سے حب الوطنی کا پیغام دیتے ہیں ۔ اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک کے نامور شعراء کے کلام سے سامعین محظوظ ہوئے مشاعرہ میں پڑھے گئے شعراء کے اشعار درج ذیل ہیں۔

میں تیرے خواب واپس کر رہا ہوں
میری آنکھوں میں گنجائش نہیں ہے
ابرار کاشف

کسی شئے کا قد ہے نہ جسم ہے
تیرا شہر ہے کہ طلسم ہے
مہیش اشک

مرجھائے کوئی پھول تو گلدان رو پڑے
اک شخص مارا جائے تو انسان رو پڑے
نکہت امروہوی

سنا ہے لوگ ہیں ماہر ہوا چلانے میں
ہنر نہ چھوڑھیں گے ہم دیا جلانے میں
ڈاکٹر ماجد دیوبندی

یہی جنوں ہی ایک خواب میر ہے
وہاں چراغ جلا دوجہاں اندھیرا ہے
اقبال اشعر

محبت کرنے والوں کی حمایت میں بھی کرتا تھا
حمایت شرط تھی کیونکہ محبت میں بھی کرتا تھا
ڈاکٹر کلیم قیصر

ہم نیند سے اٹھ جاتے ہیں یہ سوچ کے اکثر
اس ملک کی سرحد نے پکارا تو نہیں ہے
سیف بابر

مشاعرے میں عزم شاکری ، ندیم فرخ ،سیف بابر اور اچانک موی نے بھی کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت جناب ندیم فرخ نے کی اس موقع پرا کادمی مجلس انتظامیہ کے رکن ایم آزاد انصاری بھی موجود تھے ۔ آخر میں شعراء اور سامعین کا شکر یہ سکریٹری اکادمی نے ادا کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے