بہار سیاسی گلیاروں سے

وصیل احمد خان جے ڈی یو کے سیاسی مشیر منتخب

  • سیاسی مشیر بنائے جانے پر چمپارن سمیت ریاست کے سیاسی و سماجی شخصیات نے دی مبارکباد

موتی ہاری (عاقب چشتی)
کیسریا مشرقی چمپارن باشندہ جناب وصیل احمد خان کو بہار پردیش جنتا دل یونائیٹیڈ کا سیاسی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر جناب امیش سنگھ کشواہا نے وصیل احمد خان کو نامزدگی نامہ عطا کیا۔ اس موقع پر بوچہا اسمبلی حلقہ کے سیاسی مشیر و انچارج امریندر کمار سنگھ بھی موجود تھے۔ واضح ہو کہ وصیل احمد خان جے ڈی یو کے ضلع سے لے کر ریاست تک مختلف اہم عہدوں پر پارٹی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اور ہمیشہ دل و جان سے پارٹی کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔
ان کی نامزدگی پر حکومت بہار کے معزز وزیر اور ضلع انچارج وزیر جناب سنیل کمار، ریاستی جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری و ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور، ایم ایل سی ڈاکٹر ویریندر نارائن یادو، کیسریا رکن اسمبلی محترمہ شالنی مشرا، ریاستی جے ڈی یو کے نائب صدر اور سابق وزیر جناب شیام بہاری پرساد، سابق کیسریا ایم ایل اے محمد عبیداللہ، سابق رکن اسمبلی کلیان پور محترمہ رضیہ خاتون، ضلع صدر محترمہ منجو دیوی، ریاستی جے ڈی یو جنرل سکریٹری و ترہت کمشنری انچارج جناب روبن کمار سنگھ، ریاستی جے ڈی یو کے نائب صدر و سابق وزیر جناب ویریندر سنگھ کشواہا، سابق ایم ایل اے محترمہ مینا دیویدی، جناب شیو جی رائے، جناب سہدیو پاسوان، ریاستی جے ڈی یو جنرل سکریٹری و سابق ایم ایل سی و سارن کمشنری انچارج جناب ستیش کمار، ریاستی جے ڈی یو جنرل سکریٹری و دربھنگہ ڈویژنل انچارج جناب عبدالقیوم انصاری، ریاستی جے ڈی یو جنرل سکریٹری پروفیسر دنیش چندر پرساد، جناب کپل دیو پرساد عرف بھون پٹیل، جناب رتن سنگھ پٹیل، جناب دیپک پٹیل ایڈووکیٹ، جناب شمبھو کشواہا، ریاستی جے ڈی یو کے ترجمان جناب ہیمراج رام ایڈوکیٹ، جناب ابھیشیک جھا، ریاستی جے ڈی یو کے سکریٹری جنرل جناب راجکشور ٹھاکر، جناب رنجن سنگھ پٹیل، جناب یتیندر کشیپ، جناب دویانشو بھردواج، جناب کویندر کشواہا، جناب وشال کمار ساہ، امریندر کمار سنگھ، برج بہاری پٹیل، کنال پٹیل، سنیل ٹھاکر، بسنت کشواہا، محمد تمنا، شہزاد خان، محمد صغیر، پروفیسر ریاض الحق، ایڈووکیٹ محمد نور عین، محمد فیروز خان، ببن کشواہا نے مسٹر خان کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ریاستی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اور یہ امید جتائی کہ وصیل احمد خان اپنی ذمہداری بہتر طریقے سے نبھائیں گے اور پارٹی کی ترویج و ترقی کے لیے نہایت لگن سے کام کریں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے