گولا بازار: 18 جولائی، ہماری آواز(نمائندہ)
آج 29 ذی الحجہ 1444 ہجری مطابق 18 جولائی 2023 کو مغرب کے وقت محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی رویت نہ ہوسکی اور نہ ہی اطراف و جوانب میں کہیں سے کوئی خبر بھی اس کے متعلق نہیں ملی جس کے بعد شہر گولا بازار کے قاضی حضرت علامہ مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی (استاذ: جامعہ رضویہ اہلسنت، گولا بازار) نے اعلان کیا کہ یوم عاشوری یعنی دسویں محرم الحرام 29 جولائی بروز سنیچر کو ہے۔ ان شاء اللہ
ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ اگر کہیں سے چاند کی کوئی خبر موصول ہوئی تو شہادت شرعی حاصل کرنے کے بعد اسی کے مطابق دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔
مزید حضرت مفتی صاحب موصوف نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ وہ محرم الحرام کے دنوں میں کثرت سے عبادت و ریاضت کریں کیوں کہ یہ ایام بالخصوص عاشورہ اللہﷻ کے نزدیک بڑا ہی معتبر اور بابرکت دن شمار کیا جاتا ہے۔ اور ہرگز ہرگز کسی بھی قسم کا خلاف شرع کام نہ کریں۔ تعزیہ داری اور ڈھول تاشوں سے مکمل اجتناب کریں کہ یہ سب مذہب اسلام میں بالکل بھی روا نہیں ہے۔