بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
متعلقہ مضامین
سعادت گنج و انوپ گنج کی عوام نے کیا مسولی پاور ہاؤس کا گھیراؤ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مسولی پاور ہاؤس سے سپلائی ہونے والی بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کو پریشانیوں سے گزرنا تو روز کی عادت ہو گئی ہے جولائی کی اس شدید گرمی میں قصبہ سعادت گنج و انوپ گنج اطراف کے مواضعات کے عوام بجلی کی ناقص سپلائی سے سخت پریشان ہیں اس سلسلہ میں […]
نیتا جی کی زندگی کا جتنا مطالعہ کیا جائے کم ہے: اروند سنگھ گوپ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری} نگر پنچایت سترکھ میں بابا سمبھو داس کوٹی پر سماج وادی پارٹی کے بانی، سوشلزم کے سرپرست، سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کی گٸی۔اس خراج عقیدت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیڈر سماج وادی پارٹی، سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی […]
بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے131 ویں یوم پیدائش پر بھنڈارے کا انعقاد
آنجہانی ڈاکٹر راجا رام گوتم کے بیٹے مکیش کمار گوتم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک بہت بڑا بھنڈارا منعقد کیا بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ہر سال کی طرح اس سال بھی 14/ اپریل کو ناکہ سترکھ چوراہے پر باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے جنم دن کی تقریبات منعقد کیں۔ آنجہانی […]