بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اٹیوا پنشن بچاؤ منچ کے آل انڈیا صدر وجے بندھو جی سے لکھنؤ میں عدیل منصوری ریاستی صدر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے لکھنؤ میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر پرانی پنشن بحالی کے لیے یکم اکتوبر کو دلی میں ہونے والی شنکھ ناد ریلی پر تبادلۂ خیال ہوا۔ کہا گیا کہ اٹیوا کے پروگرام میں ممبران پہلے بھی شرکت کرتے رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے رضاکار اپنے اپنے اعتبار سے شریک ہونگے۔ انکی تحریک کی حمایت کا وعدہ کیا گیا ۔آج کی ملاقات میں حکومت دھلی کے سابق وزیر مسٹر راجیندر کمار اور جونیر ہائی اسکول شکشک سنگھ اترپردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری ارونیندر کمار ورما بھی موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
مشہور مضمون نگار تسنیم فردوس کوصدمہ! والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال
ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار بارہ بنکی (پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کی مستقل کالم نگار تسنیم فردوس کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج صبح 9 بجے ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کافی […]
سعادت گنج کی ایک بہت ہی نامور اور ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا انتقال
سعادت گنج،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) سعادت گنج کی ایک بہت ہی معزز، نامور اور ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا آج مغرب کے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ( اناللٰہ واناالیہِ راجعون ) جس کی خبر پاتے ہی گاؤں کے لوگ جوق در جوق ( جن میں عوام و خواص کے علاوہ […]
قرآن کے دشمن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہو ئے ہیں: مفتی ارشد الرحمٰن
مدرسہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم کے جلسہ دستار بندی سے علماء کا خطاب دریاباد بارہ بنکی : (پریس ریلیز) قصبہ دریاآباد کے عظیم الشان ادارے مدرسہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و جامعہ امّ سلمہ للبنات اور ام سلمہ جونیر ہائی اسکول کے بانئ سرپرست پیر طریقت استاذالشعرا حضرت سید آفتاب عالم گوہر واحدی صاحب قبلہ […]