فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے
متعلقہ مضامین
جمعیت علماء گوپا مؤ کے تحت سید واڑہ میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد
ہردوئی: 28 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علماء گوپامؤ کے زیر اہتمام محلہ سیّدواڑا مرکز مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا ، جلسہ کی صدارت مولانا محمد عمران ندوی جنرنل سکریٹری اور نظامت مولانا محمد شاہد قاسمی مقامی صدر جمعیت علماء گوپامؤ نے کی ۔خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا حمایت اللہ ندوی نے […]
ہردوئی میں دردناک سڑک حادثہ؛ 3کی موت، 6زخمی
شادی کے بعد رات میں گھر لوٹ رہے تھے باراتی ہماری آواز ہردوئی 8 دسمبر (نامہ نگار ) اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہ آباد کوتوالی علاقے میں ہوئے شدید سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔یہ اطلاع آج یہاں پولیس […]
سرتاج الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کا جشن عقیدت کے ساتھ منایا گیا
سندیلہ/ہردوئی (یاسر عبدالقیوم)حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت کے تعلق سے گزشتہ شب جشن منعقد ہوا۔ محلہ ملکانہ واقع معین خان کی رہائش گاہ پر تحریک پرچم محمدی کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میں فرید الدین احمد قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں سر تاج الاولیاء حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ […]