جموں و کشمیر

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد

  • نمائش کا مقصد ثقافتی ورثے کا تحفظ: رابیہ قریشی

سرینگر: 24 نومبر، مجتبٰی شجاعی
ثقافتی ورثہ کے عالمی ہفتہ کے سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر میں ہفت روزہ میگا نمائشوں کا انعقاد ہوا جن میں طلباو طالبات کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ دیگر محققین ،دانشوروں اور عام لوگوںنے وزٹ کیا۔سرینگر کے ایس پی ایس میوزیم میں’’کشمیر کی یادگار شان‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔اس نمائش میںہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات کے علاوہ محققین ،دانشوروں اور عام لوگوں نے اس نمائش کا وزٹ کیا۔اس نمائش میں وزیٹروں نے تاریخی یادگاروں ،مخطوطات ،نوادرات اورپرانی روایات کے علاوہ آباؤ اجداد کے دیے گئے ورثوں کو دیکھا۔نمائش میں روایتی دست کاری اورکشمیری ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنے والےنمونے وزیٹروں کی توجہ کا مرکز بنے ۔وزیٹروں نے ان ثقافتی ،تہذیبی اور تاریخی ورثوں کے تئیں دلچسپی کا اظہارکیا اورعالمی سطح پر اپنی شاندار ثقافت کی نمائش کا مطالبہ کیا۔میوزیم کا سیر کرنے والے ایک وزیٹر نے بتایا کہ نوجوان نسل کو کشمیر کی تاریخ،ثقافت ،تہذیب اور تمدن سے آگاہ کرنے کے لئے اس طرح کی نمائشوں کا انعقادایک اچھا قدم ہے ان نمائشوں کے ذریعے بچے عملی طور پر بھی وہ مناظر دیکھنے کو ملیں گے جو انہیں نصاب میں پڑھایا جاتا ہے ۔کولگام کی ایک طالبہ کا کہنا ہے میوزیم کا سیر کرتے ہوئے انہیں کافی مسرت ہوئی جو چیزیں ہم صرف کتابوں میں دیکھتے تھےآج ہمیں عملی طور پر دکھایا گیا۔ ایس پی ایس میوزیم کے نگران اعلیٰ رابیہ قریشی نےبتایا کہ کشمیر کےشاندار اور بے مثال ثقافت سےروشناس کرانےکے لئے انہوں نےعجائب گھر میں ہفت روزہ میگا نمائش کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد اپنے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہےتاکہ دور حاضر کی نوجوان نسل اور مستقبل کی نسلیں اپنی ثقافت ،روایات،تہذیب اور تمدن سے روشناس ہوجائیں۔محکمہ آثار قدیمہ وعجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمشتاق احمد بیگ نے بتایا کہ ثقافتی ورثے کے عالمی ہفتے کے سلسلے میں ہم نے عجائب گھر لال منڈی ،اولڈ اسمبلی کمپلکس شیر گھڑی اور امر سنگھ کالج میں میگا نمائشوں کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل میںتاریخی ورثوں کے تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی ورثہ منانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ نسل مستقبل بھی کشمیری تہذیب قتمدن اور ثقافت سے آگاہ ہوجائیں۔واضع رہے یہ نمائشیں 25نومبر تک جاری رہیں گی۔23نومبر تک 6000سے زائد وزیٹروں نے عجائب گھر کیا سیر کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے