بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)تحصیل سرولی غوث پور کے گرام اٹہوا پوربی اور ٹاڈا کے علاقے کے سیلاب متاثرین کا الزام 300 کے قریب گھروں کے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ 201 افراد کی فہرست ہے لیکن صرف 60 کے قریب لوگوں کو سیلاب سے متعلق امدادی سامان دیا گیا، جس کی شکایت متاثرین نے ایس ڈی ایم سرولی غوث پور پریا سنگھ سے کی تھی۔ جس پر ایس ڈی ایم سرولی غوث پور نے کہا کہ کوٹوا دھام باڑ چوکی پر چلے جائیں، لوگوں کو امدادی سامان مل جاۓ گا، تمام سیلاب متاثرین کوٹوا دھام باڑ چوکی پہنچے موقع پر موجود نائب تحصیلدار اور لیکھ پال نے بتایا کہ ہم لوگوں کو ابھی لسٹ نہیں ملی ہے لسٹ ملے گی توسیلاب سے متاثرین کو امدادی سامان دیا جاۓ گا۔اس پر سیلاب متاثرین لوگوں نے ایس ڈی ایم پریاسنگھ اور ناٸب تحصیل دارکو بھی لسٹ دیکر رسیو کروایا، اس کے بعد بھی سیلاب متاثرین کا کہنا ہے اور الزام ہے کہ ہمیں آج تک امدادی سامان نہیں دیا گیا۔ سیلاب سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی جارہی۔
متعلقہ مضامین
ایم۔پی۔ اوپیندر سنگھ راوت نے ترقیاتی بلاک سدھور اور ترقیاتی بلاک ہرکھ میں تین سڑکوں کا رکھا سنگ بنیاد
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) لوک سبھا حلقہ بارہ بنکی کے تحت ترقیاتی بلاک سدھور کےتحت ، کوٹھی اچکامئو روڈ پر سرسوتی اسکول کے قریب، بارہ بنکی حیدر گڑھ روڈ سے ملحہ پوروا وایا اچکامئو مارگ تک – 6.300 کلومیٹر، (لاگت – 542.04 لاکھ) سدھور،روڈ سے اجوا مارگ اور ترقیاتی بلاک ہرکھ کے تحتتکیہ چوراہے پر زید […]
حج و عمرہ میں جانے کے لیے آسان ہو راستہ: اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن یوپی
بارہ بنکی: اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے ڈایریکٹر جنرل اسکولی تعلیم اترپردیش سے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو حج و عمرہ جانے کیلٸے ملنے والی اجازت کو آسان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں شجر کاری نمائش
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں […]
