بھدوہی
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ اترپردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کےچیف ایڈیٹر اور عظیم نعت گو شاعر حضرت مولانا زاہد رضا صاحب بنارسی کے بھائی کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ (اناللہ وانا الیہ راجعون) مولانا زاہد صاحب کے اس عظیم صدمے میں شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں اور تمام سوگواران کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے! آمین یا رب العالمین
مذکوہ اطلاع ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے ایڈیٹر جناب ابوشحمہ انصاری نے ہماری آواز کو دی۔

