بہار

مسابقہ میں طالبات کی خوابیدہ صلاحیت بیدار ہوتی ہے

چین پور/بہار(ضیاء الرحمن امجدی)
جامعہ مخدومیہ صابریہ للبنات چین پور بہار میں نعت و تقریر کے مقابلے کا انعقادہوا جس میں طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔
مقابلے کا آغاز عالمہ عرشی عظیم کے تلاوت کلام پاک سے ہوا. نعت پاک کیٹیگری میں 12 طالبات اور تقریر کیٹیگری میں 8 طالبات شریک ہوئیں۔
اس مقابلہ میں بحیثیت فیصل جامعہ کے معلمات تھیں.
تقریری مقابلے میں پہلا انعام جماعت دوم کے یاسمین خاتون چین پور ہاٹا. دوسرا انعام جماعت دوم کے رونق خاتون چین پور، قصاب ٹولہ اور تیسرا انعام جماعت اولی کے نعمت عظمیٰ چین پور مغلپورہ نے حاصل کیا۔
نعت پاک مقابلے میں پہلی پوزیشن راجدہ خاتون اور دوسری پوزیشن شبانہ خاتون نے حاصل کیا۔
آفرین خاتون اور لاریب فاطمہ کے درمیان بہترین کوئز کا مقابلہ بھی ہوا۔
جامعہ کے پرنسپل عالمہ زینب فاطمہ نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسابقہ سے طالبات کی خوابیدہ صلاحیت بیدار اور انکی لیاقت آشکار ہوتی ہے یہ انکے اندر کی صلاحیت و لیاقت کو پرکھنے کا بہترین وسیلہ ہے اور اس سے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور سبقت حاصل کرنے کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے، کسی بھی طالبہ کے اندر جب تک آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار نہیں ہوگا وہ کوئی خاطر خواہ اور قابل ذکر کام نہیں کر سکتی اور نہ ہی وہ بلند مقام پر فائز ہو سکتی ہے اس حیثیت سے یہ مقابلہ جاتی پروگرام بہت ہی مفید و موثر ہے، مزید انہوں نے نعت و تقریر مقابلے میں تمام شریک طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا۔
اسٹیج پر موجود معلمات کے مقدس ہاتھوں سے تمام حصہ لینے والی طالبات کو بطور انعام ٹرافی اور کتاب اور ترغیبی انعامات دیئے گئے۔
جامعہ کے اطراف و اکناف کے تمام خواتین اسلام کثیر تعداد میں شریک محفل رہیں صلاۃ و سلام کے بعد جامعہ کے پرنسپل عالمہ زینب فاطمہ کی دعا پہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے