سرینگر / گوہر خاکی /معروف عالم دین صوفی سکالر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ جموں و کشمیر کے صدر حضرت مولانا محمد نورانی نقشبندی نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب نورانی نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے دو اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے اور یہ دو سبق برداشت اور ایک دوسرے کے درمیان سمجھ اور بھائی چارہ ہے اور ان کا پیغام تمام زمانوں اور تمام جغرافیائی سرحدوں کے پار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی ضرورت برداشت اور ایک دوسرے کے سمجھنے کی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی ۔ آج ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کا جشن یوم ولادت منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ موصوف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علماء و مشائخ بورڈ جموں و کشمیر نے آج پورے مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جانے والی عید میلاد النبی کے موقع پر پوری دنیا اور خاص طور پر بھارت کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر ٹیم ورلڈ صوفی فورم شاخ کشمیر کے زعماء نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم تمام انسانیت اور کائنات کی مزید بہتری کے لئے ان کی دانشمندی‘ برداشت‘ پیار‘ امن اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی مکمل سچائی سے پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی تمام انسانیت کے لئے تعلیمات‘ روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں۔جس کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
متعلقہ مضامین
جموں: عظمت قرآن کانفرنس میں گوجری ترجمہ قرآن ’’روح القرآن‘‘ کا اجراء
جموں: ۳؍اپریل ۲۰۲۱ء بروز سنیچر بوقت صبح ۱۰ بجے گوجری ترجمۂ قرآن ’’روح القرآن” کے اجراء کے سلسلے میں”عظمتِ قرآن کانفرنس” جموں میں منعقد کی گئی- واضح رہے کہ مفتی نظیر احمد قادری نے گوجری زبان میں اعلیٰ حضرت کے مشہور و مقبول ترجمۂ قرآن "کنزالایمان” کو منتقل کیا ہے؛ ساتھ ہی تفسیر”خزائن العرفان” از […]
شمالی کمان نے قومی اتحاد گانا’ پیارا جموں کشمیر ‘ لانچ کیا
جموں: 30 جنوری، {ایجنسی} بھارتی فوج کی شمالی کمان نے اتوار کو "پیارا جموں کشمیر” کے نام سے ایک قومی اتحاد کا گانا لانچ کیا۔ "پیارا جموں کشمیر” گانا جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تنوع پر مبنی ہے۔ اس گانے کو تین گلوکاروں نے کمپوز کیا ہے جن میں سونو نگم، […]
سری نگر انکاؤنٹر میں نامعلوم دہشت گرد ہلاک
سری نگر/جموں و کشمیر: ہماری آواز (اے این آئی)30 دسمبر// کشمیر زون پولیس نے بدھ کے روز سری نگر کے علاقے لیوا پورہ میں جاری انکاؤنٹر میں ایک نامعلوم دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا ، "سری نگر انکاؤنٹر کی تازہ اپڈیٹ: 01 نامعلوم دہشت گرد ہلاک۔ آپریشن جاری ہے۔”پولیس اور […]

