بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) تیز رفتار انووا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار متعدد افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر شہر کوتوالی پولیس نے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔کل بارہ بنکی سے لکھنؤ جارہی تیز رفتار کار اعلیٰ پور پٹرول پمپ کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جائے وقوع پر پہنچے شہر کوتوال سنجے موریہ اور دیگر پولس اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور حادثے کی وجہ سے لگنے والے جام کو ہٹایا۔
متعلقہ مضامین
ہفت روزہ "صدائے بسمل” بارہ بنکی کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کوصدمہ!
والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال سعادت گنج ،بارہ بنکی (پریس ریلیز)اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج رات 12.28 پر ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ […]
بی۔جے۔پی۔ حکومت ملک کو برباد کر رہی ہے، اقتدار سے ہٹانے کے لیے عوام تیار: گورو راوت
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بی جے پی حکومت ملک کو برباد کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت ملک کو پیچھے لے جا رہی ہے۔ لوگ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائے گی۔مندرجہ بالا خیالات کا اظہار […]
ڈی۔سی۔ایم۔ سے ٹکراٸی روڈویز بس، بس کے اڑے پرخچے۔ ایک درجن مسافر زخمی
رام نگر،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رام نگر تھانہ علاقے کے باندا روڈ پر گاؤں دلسرائے کے قریب رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں، ایک تیز رفتار روڈ ویز بس بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔جس میں بس میں سوار ایک درجن مسافر زخمی ہو گئے۔ چار شدید زخمیوں کو علاج کے […]