رام سنہی گھاٹ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)پیشگی معلومات کے مطابق 23 ستمبر 2022 کو شری رام سیوا سمیتی ٹیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحصیل کیمپس رام سنہی گھاٹ پر مختلف مسائل کو لے کر دھرنا مظاہرہ شروع کیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسربنی کوڈر کو ایک خط بھیجا ۔ جس میں ہدایت کی گئی کہ مذکورہ میمورنڈم کے مسائل کو 1 ہفتے کے اندر حل کروا کر آگاہ کیا جائے، اس یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ملتوی کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر تحصیل احاطے رام سنیہی گھاٹ میں دھرنا دینے پر مجبور ہونگے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی ہوگی۔دھرنے کے دوران راشٹریہ صدر ڈی این ایس تیاگی،مایارام یادو،تیج بہادر،پریم یادو،رام پرسادقنوجیا، نرمل شکلا کے علاوہ عوام کثیر تعدادمیں موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
ایس ڈی ایم پریا سنگھ نے کہا دیوالی میں پٹاخوں کی دکانیں آبادی سے رکھیں دور
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)تحصیل سرولی غوث پور علاقہ کے کوتوالی ٹکیت نگر کے احاطے میں آج تاجروں اور معززین کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ایس ڈی ایم سرولی غوث پورپریا سنگھ اور رامسنہی گھاٹ سرکل آفیسر رگھویر سنگھ نے کی، ایس ڈی ایم سیرولی غوث پو نے کہا کہپٹاخےدگانےوالے اپنے گھر میں […]
پر امن طریقے سے نکالا گیا یومِ عاشورہ کا جلوس، پولیس فورس رہی تعینات
سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ضلع کے قصبہ رامپور ، بھوانی پور میں محرم کے جلوس میں ترنگے کو بھی شامل کیا گیا۔ پر امن طریقے سے نکالے گئے محرم کے جلوس کا یہ تہوار اللہ کے پیغمبر حضرت محمدﷺ کے نواسوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن جگہ جگہ لوگوں کے لئے […]
بارہ بنکی: رام سنہی گھاٹ کے تحصیل آڈویٹوریم میں ستمبر کا پہلا یوم تصفیہ منعقد
رام سنہی گھاٹ،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کی طرف سے ہر ماہ کے پہلے اور تیسرے ہفتہ کو منعقد کئے جانے والے یومِ تصفیہ دیوس کی کڑی میں ستمبر کے پہلے ہفتہ کو تحصیل رامسنہی گھاٹ کے آڈیٹوریم میں یومِ تصفیہ دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے شکایت […]