تعزیت نامہ!!!!! بسلسلہ وفات آیات حسرت اہلیہ محترمہ عالی جناب محترم المقام حضرت غلام محی الدین بانڈے صاحب سجادہ نشین و نشاندہ بارگاہ فیض پناہ آثار شریف درگاہ حضرتبل سرینگر
نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ زوجہ محترمہ سجادہ نشین آثارِ شریف درگاہ حضرتبل جام مرگ نوش فرماکر ہم سب کو داغ مفارت دیکر سوے جنت چل پڑی. اس سلسلے معروف صوفی سکالر و روحانی پیشوا پیر طریقت جانشین حیرت کاملی حضرت میر و سید افتخار احمد صاحب کاملی. بدخشی قبلہ سرپرست اعلیٰ لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر و نمونہ اسلاف عالی جاہ حضرت مولانا شوکت حسین کینگ صاحب قادری مجددی شاگرد رشید مفسر قرآن حضرت علامہ سید قاسم شاہ صاحب بخاری سوگوار خاندان سے اپنی دلی و گہری تعزیت و اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہوئے مرحومہ و مغفورہ کی جنت نشینی و درجات بلندی کے دعا گو ہیں
.جناب قبلہ کاملی صاحب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا فرمائی. انھوں نے جملہ صاحبان تعزیت، پسماندگان و پورے بانڈے خانوادے سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا
سپاس گزار مع سوگوار
گوہر خاکی
شعبہ نشر و اشاعت
لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر