بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) خمار میموریل اکیڈمی کا اجلاس شہر کے مغل دربار میں خمار میموریل اکیڈمی کے صدر امیر حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ میٹنگ میں اکادمی کے سکریٹری محمد عمیر قدوائی نے بتایا کہ 15 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے مغل دربار کے آڈیٹوریم میں شہنشاہ غزل خمار بارہ بنکوی کے یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ خمار میموریل اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والا یہ سیمینار ‘خمارکی شاعری اور شخصیت’ کے موضوع پر مبنی ہوگا۔ جس میں سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی، ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر شارب ردولوی، اردو اکادمی کے سابق صدر ڈاکٹر عصمت ملیح آبادی، ڈاکٹر انور حسین خان، اختر جمال عثمانی کلیدی مقررین کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ مسٹر قدوائی نے بتایا کہ سابق کابینہ وزیر اروند کمار سنگھ گوپ، رام نگر کے ایم ایل اے حاجی فرید محفوظ قدوائی، ایم ایل اے سریش یادو، گاندھی وادی مفکر راج ناتھ شرما، سابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر برجیش دکشت سمیت کئی معززین اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔ میٹنگ میں انور محبوب قدوائی،فیض خمار، ریحان علوی، فراج الدین قدوائی، فضل امام مدنی، پرویز احمد، پردیپ سارنگ، معراج حیدر، عادل امتیاز، محمد علی،محمد وقار اور اکیڈمی کے دیگر اراکین موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج/بارہ بنکی (پریس ریلیز)اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت میہنہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔جو لوگ ابھی غفلت کی نیند سورہے ہیں وہ خواب غفلت سے جاگ جاٸیں کیونکہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار لکھنٶ سے شاٸع پندرہ روزی ادبی ای میگزین کے […]
ملک میں اردو کی بدحالی کے ذمہ دار ہم خود ہیں، کوئی دوسرا نہیں: ذکی طارق
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)تحریک آزادی کو فروغ دینے والی زبان کا نام اردو ہے، ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا نام اردو ہے، ہندوستان کی ساری زبانوں کی سرتاج کا نام اردو ہے۔ مگر اردو کی اس ملک میں جہاں وہ پیدا ہوئی پسماندگی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہم ہیں۔ ہم بڑی آسانی سے […]
صاف صفائی نہ ہونے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی وبائی بیماریوں نے مہلک شکل اختیار کی
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج کل پورے ضلع میں مچھروں کے پھیلنے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی متعدد بیماریوں کی روک تھام سے متعلق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ارون کمار سریواستو عرف وکاس سریواستو نے آج ضلع مجسٹریٹ نماٸندے پردیپ نگم کو میمورنڈم پیش کیا۔وکاس کمار سریواستو نے کہا کہ ضلع میں صاف […]