بارہ بنکی

بارہ بنکی: زیدپور کے ابوالحسن نے 98.90 فی صد کے ساتھ ایم۔بی۔بی۔ایس۔ کی سیٹ حاصل کی


زیدپور، بارہ بنکی | (ابوشحمہ انصاری) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے بدھ کو میڈیکل داخلہ امتحان NEET UG 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس بار بارہ بنکی کے ابوالحسن نے NEET میں 98.90 فیصد کے ساتھ 8126 واں زمرہ رینک حاصل کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ17سالہ ابوالحسن ای ٹی وی اردو کے سابق ایڈیٹر ابو عبیدہ کے بیٹے و مرحوم خطیب عید گاہ مولانا محمد ایوب صاحب کے پوتے ہیں اور ضلع بارہ بنکی کےقصبہ زید پور کے رہنے والے ہیں۔ ابوالحسن نے NEET میں کل 720 نمبروں میں سے 604 نمبر حاصل کر کے قصبہ زید پور سمیت پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے، اور MBBS کے لیے اپنی سیٹ بھی حاصل کر لی ہے، ابوالحسن نے اپنی پہلی ہی کوشش میں NEET کو کریک کر لیا ہے۔ اس موقع پر ابوالحسن کے والد ابو عبیدہ نے کہا کہ اگر یہاں کے بچوں کو ابتدائی تعلیم دی جائے اور انہیں صحیح سمت دی جائے تو وہ بھی کامیابی کی چوٹی پر بیٹھ سکتے ہیں، کیونکہ یہاں کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اوریہ انہوں نے یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای کے امتحانات میں بھی یہ ثابت کیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے