مہراج گنج

مہراج گنج: شیتلاپور میں عرس افتخاری 7 و 8 ستمبر کو

مہراج گنج: 6 ستمبر، ہماری آواز(شبیر احمد نظامی)
گھوگھلی بلاک کے علاقے میں علماء کا مرکز مانے جانے والا موضع شیتلاپور میں آنے والے 7/8 نومبر ٢٠٢٢ بروز بدھ و جمعرات کو رئیس الفقہاء حضرت علامہ الحاج صوفی افتخار احمد اعظمی علیہ الرحمہ کا 27/واں عرس پاک احکام شرع کے طور طریقے سے نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ مذکورہ عرس کا پروگرام مخلص قوم و ملت حضرت علامہ الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی سابق صدرالمدرسین جامعہ رضویہ نورالعلوم سول مہراج گنج کی سرپرستی و ماہر علم و فن حضرت علامہ محمد شہاب الدین صاحب کامل کارگزار صدرالمدرسین اور مولانا محمد اختر حسین افتخاری استاذ جامعہ رضویہ نورالعلوم کی صدارت و حافظ و قاری عرش اعظم استاذ جامعہ افتخار العلوم شیتلا پور و مولانا غلام محی الدین رحمانی خطیب و امام جامع مسجد شیتلا پور کی قیادت اور مولانا رمضان علی امجدی نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا ایڈیشن گورکھپور کے نظامت اور شیخ غلام مصطفیٰ سابق پردھان شیتلا پور کے نگرانی میں ہوگا۔
مولانا الحاج شیر محمد قادری صدرالمدرسین دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، مولانا فیضان رضا برکاتی دیوریا ، مولانا شکیل اختر نظامی شیخ الادب مدرسہ اشرفیہ اہل سنت انوار العلوم راجہ بازار کھڈا بازار کشی نگر ، مولانا محمد امجدی علی نظامی استاذ جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج اور مولانا رضوان اللہ علیمی استاذ جامعہ افتخار العلوم کا ان شاء اللہ خطاب ہوگا۔ مولانا کاتب ذوالقرنین خان استاذ دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، مولانا شمشاد احمد نیپالی ، مولانا قمر الزماں و مولانا شوکت علی مہراج گنج حمد باری تعالیٰ و نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت ان شاء اللہ پیش کریں گے۔ پروگرام کے مخصوص انتظام کار حاجی عبدالمنان اشرفی سابق گرام پردھان نے عاشقان اولیاءکرام شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔

نظام الاوقات

07/ ستمبر 2022 بروز بدھ
بعد نماز فجر: قرآن خوانی بمقام مزار شریف
بعد نماز عشاء: تقاریر علمائے کرام و نذرانہ نعت و منقبت

08/ ستمبر 2022 بروز جمعرات
بعد نماز فجر: قرآن خوانی
صبح 08/ بجے: جلوس و چادر پوشی
قل شریف: دوپہر 12/ بج کر 55 منٹ و بعد قل شریف لنگر تقسیم
بعد قل شریف: زیارت موئے مبارک شریف

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے