بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری )شہر میں صفر کی3 تاریخ کا تعزیہ جلوس محرم کمیٹی اہلسنت اور کمیٹی کےصدرتاج باباراعین کی قیادت و تمام عہدیداران کی موجودگی میں فضل الرحمان پارک سے بڑی تعداد میں درجنوں تعزیوں سمیت یا حسینؓ کی صداٶں کے ساتھ نکلا۔ سٹّی بازار سے ہوتے ہوۓ،جلوس سٹی پولیس چوکی سے چندنا معصوم علی امام باڑہ پر رات کواختتام پذیر ہوا۔جلوس میں بھاری تعداد میں پولیس اہلکار موجود رہے۔اس موقع پرشعیب راعین،حمیداللہ راعین،آصف ایڈوکیٹ،سمیت شہر کے معزز حضرات نے جلوس میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
چودھری مہیندر سنگھ ٹکیت کے یومِ پیدائش کے موقع پر بزرگوں کا اعزاز
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)بابا چودھری مہندر سنگھ ٹکیت کا 87 واں یوم پیدائش 6 اکتوبر کو سفید آباد میں بھارتیہ کسان یونین( ٹکیت) کی طرف سے منایا گیا۔اور اس دن کو کسان مزدور ایکتا دیوس کی طرح منایا گیا۔اس دوران سب سے پہلے چودھری مہندر سنگھ ٹکیت جی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ […]
ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے عبیدانصاری کو ڈسٹرکٹ میڈیا سیل کا ضلع صدر منتخب کیا
شہاب پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)عبید انصاری کو ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے ڈسٹرکٹ میڈیا سیل کا ضلع صدر بنایا۔ یہ اعلان کونسل کے قومی صدر ڈاکٹر ایم آر انصاری نے کیا ہے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ معراج انصاری نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق دلانے کیلۓ عالمی انسانی حقوق کونسل کئی سالوں سے لوگوں کو […]
اودھی کہانی تحریر اور ترجمہ ورکشاپ کے چوتھے دن شرکاء نے سنائیں اپنی کہانیاں
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) اودھی اسٹڈی سنٹر، اتر پردیش کے ذریعہ وینا سدھاکر اوجھا کالج، مسولی میں منعقد اودھی کہانی تحریر اور ترجمہ ورکشاپ کے چوتھے دن شرکاء نے اپنی کہانیاں سنائیں۔ مہمان کے طور پر موجود ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پورنیندو سنگھ نے بہترین کہانی پڑھنے کے لیے مانسی پاٹھک، پشپا بھارتی، آنچل سریواستو ساکشی […]