دہلی

ہمیں عشق نبی کا سلیقہ حضرت بلال سے سیکھنا چاہئے

  • نبی کے عشق میں سب کچھ برداشت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے :مولانا نورالہدی نوری
  • غازی فاوَنڈیشن کی جانب سے دارالعلوم گلشن غازی میں حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں تقریب منعقد

نئی دہلی(محمد طیب رضا)

عاشق رسول حضرت بلال حبشی کی یاد میں غازی فاوَنڈیشن کی جانب سے نتھو پورہ کے دارالعلو م میں ایک تقریب سعید کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی مولانا سید قیصرخالد فردوسی اور نظامت طاہر حسین اشرفی نے کی ۔ تقریب کا آغاز قاری محمد قاسم رضا ناظم اعلیٰ مدرسہ رضا ئے غوث چمن مصطفی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ منظوم نذرانہ عقیدت سید ارسلان اعظم ،قاری صبا حسین دہلوی،مولانا محمد شفیق رضا، مولانا ثناء اللہ قادری کریمی، قاری حسن رضا، مولانا محمد جابررضا خطیب امام رضا مسجدنے پیش کیا ۔ غازی فاؤنڈیشن کے چیئر مین مولانا نورالہدی نوری نے حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ آج ہمار ے دلوں میں جو عشق رسول کی شمع روشن ہے ےہ حضرت بلال حبشی کی عشق کا صدقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ہم محض ڈر کی وجہ سے زبان کھولنے کو تیار نہیں ہیں مگر قربان جائیے حضرت بلال کے عشق پر کہ دشمنان اسلام کی روح فرسا زیادتیوں کے سامنے بھی سینہ سپر رہے اور عاشق صدق ہونے کاپورا پورا حق ادا کیا ۔ ہ میں عشق نبی کا سلیقہ حضرت بلال سے سیکھنا چاہئے اور نبی کے عشق میں سب کچھ برداشت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے ۔ مولانا قاری محمد رئیس خان نوری ناظم اعلیٰ دارالعلوم گلشن غازی ،مولانا محمدسلطان احمد قادری خطیب امام مسجد نبی کریم مکند پور ،مولانا جہانگیر القادری بھلیسوا ڈیری اورمولانا ریحان رضا وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ اہم شرکا میں مولانا علی احمد، چاند بابو،برہان رضا،منا بھائی،اسرائیل ،شفیق اور سونو وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔ تقریب صلوٰۃ و سلام اور مولانا سید قیصر خالد فردوسی کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے