سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)قصبہ رامپور،بھوانی پور کی گرام پردھان غزالہ خاتون کی سرپرستی میں ان کے گھر سے ترنگا یاتراکا آغاز ہوا۔ پردھان نماٸندہ نیاز احمد کی قیادت میں زور و شور سے ترنگا یاترا نکالی گٸی۔جس میں گرام پنچایت کےسبھی ممبران و گاٶں کے معزز حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نیاز احمد نے کہاکہ چونکہ اس مرتبہ ہم لوگ اپنی آزادی کا 75ویں یوم آزادی جشن منانے جارہے ہیں۔اس لۓ سبھی حضرات سے اپیل کی جارہی ہے کہ ہم سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں پر ترنگا پھہرا کر آزادی کے امرت مہوتسو کو کامیاب بناٸیں۔اس موقع پرگرام پردھان غزالہ خاتون،مولوی محمد جمیل،حاجی محمد حیات،محمد راشد،رام تیرتھ،ویریندر،منوج سونی کے علاوہ اور بہت سے حضرات موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
زیورات بھرا بیگ لے کر بھاگ گیا تھا ٹیمپو ڈرائیور، 18 دنوں بعد ہوا گرفتار
حیدر گڑھ/بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ ماہ 30 تاریخ کو پونم ساہو بیوی رام مورتی ساہو ساکن گاؤں سکتو،صدر پور کروڑہ تھانہ گوسائی گنج ضلع لکھنؤ نے پولیس اسٹیشن حیدر گڑھ کو اطلاع دی کہ وہ بھیلوال سے کمیدان کے پوروا ماجرے انصاری ٹیمپو سے آ رہی تھی اور اس ٹیمپو میں اس کازیورات سے بھرا […]
عرفان قریشی آل انڈیا قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری منتخب
عرفان قریشی آل انڈیا قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری منتخب
آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ (IIM) کے زیر انتظام جدید اسکور لائبریری کا افتتاح پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر منتظر قائمی، جو ایک مایہ ناز ماہر تعلیم اور ممتاز شخصیت ہیں، نے لائبریری کے قیام کو طلبہ اور ریسرچرز کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔اس […]