بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ رفیع نگر میں واقع ڈاکٹر ابرار حسین عثمانی کی رہائش گاہ پر مولانا فہیم احمد کی صدارت اور ڈاکٹر ابرار عثمانی کی نظامت میں طلباء کے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا۔منعقدہ پروگرام میں مدرسہ بورڈ کے امتحان میں پہلی پوزیشن میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 19 لڑکوں اور لڑکیوں کو تحائف اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ پہلا انعام سب سے زیادہ نمبروں کے ساتھ قصبہ کرسی میں واقع مدرسہ کی طالبہ شبینہ ولد وسیم کو دیا گیا۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹر سلطانہ نے تمام بچوں کو اپنی طرف سے سو- سو روپے نقد انعام کے طور پر دیے۔ اعزاز حاصل کرنے والے 13 طلبہ کا تعلق کرسی مدرسہ سے، 4 طلبہ مدرسہ عربیہ رحمان گنج کے، ایک طالب علم زید پور مدرسہ اور ایک طالبہ مدرسہ عربیہ حنفی العلوم بنکی سے ہے۔ پروگرام میں موجود لوگوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو جدید تعلیم بھی فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ بعد میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس اور آئی پی ایس میں اپنی جگہ بنا سکیں۔ پروگرام میں طارق جیلانی،فیض خمار، شعیب انور، عمران ندوی، ماسٹر شاہنواز،ڈاکٹر تنویر سلطانہ، ڈاکٹر اکمل علوی،ڈاکٹر سلمان یونس، شمس الدین، زبیر قدوائی، ساحل عثمانی، چندن عثمانی اور حمزہ وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ٹرسٹ کے منیجر ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی میں بس حادثہ، 8 لوگوں کی موت، تقریباً 20 افراد شدید زخمی
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک کنارے کھڑی ڈبل ڈیکر بس کو پیر کی صبح دوسری تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔اس حادثے میں کم از کم آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل […]
خاتون نے اویناش موریہ پر لگائے آراضی کو ہڑپ کرنے کے سنگین الزامات
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)یہ معاملہ کھجور گاؤں کا ہے جہاں قومی گاؤ رکھشا پریشد کی قومی نائب صدر نمیتا نے اویناش موریہ کے خلاف آراضی میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے۔ گوئل نے ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار اور ایس پی انوراگ وتس سے شکایت کی ہے۔ نمیتا گوئل نے کہا کہ اویناش موریہ ایک […]
رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج/بارہ بنکی (پریس ریلیز)اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت میہنہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔جو لوگ ابھی غفلت کی نیند سورہے ہیں وہ خواب غفلت سے جاگ جاٸیں کیونکہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار لکھنٶ سے شاٸع پندرہ روزی ادبی ای میگزین کے […]