گولا بازار: آج شام بعد نماز عشاء پرساں عرف اگلہواں ککرہی میں عظیم الشان شہید اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک و ملت کے مشاہیر علما و شعرا کی تشریف آوری یقینی ہے۔ جسلہ کو خطیب پروانچل حضرت علامہ بخش اللہ صاحب قبلہ رضوی، ادیب شہیر خطیب بے نظیر حضرت علامہ مفتی شعیب رضا فیضی نظامی، خطیب اہل سنت حضرت علامہ مفتی نورالحسن امجدی اور خطیب ملت حضرت مولانا عمران امجدی صاحب خطاب کریں گے جبکہ عندلیب گلشن طیبہ جناب محسن بستوی، بلبل باغ رسالت جناب عرفان نظامی سدھارتھ نگری، مداح خیرالانام جناب احمد شبیر نظامی، نعت خوان مصطفیٰ جناب کمال اختر بستوی صاحب خصوصی طور پہ نعت رسول کا گلدستہاے عقیدت پیش کریں گے۔
اس موقع پر قرب و جوار کے بیشمار علماے کرام خصوصی طور پہ شرکت فرمائیں گے۔
پروگرام کے کنوینر جناب مسلم صاحب نے عوام اہل سنت سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
