موتیہاری: ہماری آواز، انیس الرحمن چشتی
نکاح میرے نبی کی پیاری سنت ہے اور ہمارے نبی نے اس کی ادائیگی کے لیے جو مسنون طریقہ دیا ہے اس پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نکاح نہایت سادگی کے ساتھ منعقد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے- کیونکہ جہیز و بےجا رسومات کی وجہ سے نکاح کرنا نہایت مشکل ہوگیا ہے- مذکورہ باتیں حافظ افروز عالم ابن انور انصاری بڑا کوئیلہرہ کی جشن شادی خانہ آبادی کے موقع سے اتحاد ملت ٹرسٹ و حقوقِ ائمہ مساجد آل بہار کے صدر مولانا توقیر رضا نے کہی اور مزید بتایا کہ جہیز کا مطالبہ بالکل بند ہونا چاہئے کیونکہ اس وبا نے سماج و معاشرے میں مختلف قسم کی برائیاں اور پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں- ہمارے پیارے نبی کا فرمان ہے کہ نکاح کو آسان بناؤ تاکہ سماج و معاشرہ میں برائیاں نہ پھیلیں- اس کے علاوہ ہمارے معاشرہ میں جھوٹے نام و نمود کے لیے فضول خرچی کا بھی بول بالا ہے- اور دکھاوے کے لیے اپنی جھوٹی شان کے لیے فضول کاموں میں پانی کی طرح پیسہ بہایا جاتا ہے جو شرعا نہایت ناپسندیدہ اور قبیح امر ہے – اللہ عزوجل نے فضول خرچی کرنے والے کو شیطان کا بھائی بتایا ہے اس لیے فضول خرچی کا بھی سد باب ہو نا چاہیے اور نکاح کو آسان بنانے کی تحریک پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے – مولانا فہیم الدین خطیب و امام بڑا کوئیلہرہ نے نکاح پڑھایا- اور نوعروس کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں-
اس موقع سے حافظ جاوید عالم, شاعر اسلام فیروز ارقم چمپارنی, شاعر اسلام رضا حسین کلکتوی, حافظ حیدر رضا افسر سمستی پوری, مولانا مشتاق احمد برہانی پرنسپل دارالعلوم رضویہ چکیا, مولانا حشمت علی رحمانی, مولانا رحمت علی, قاری نور محمد , مولانا سراج احمد, قاری عظمت علی منگلا پور, نوشاد انجینیر, عبد الوکیل, محمد سجاد, محبوب عالم پنٹو, بابو لال , محمد سجاد عالم, عارف انصاری, ابرار عالم, ماسٹر سراج, ثناء اللہ, اختر ٹھیکدار, آفتاب عالم, افتخار احمد, محمد احسان کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے-