گوہر خاکی /کپوارہ / شہرہ آفاق رضاکار تنظیم بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ( کپوارہ) نے آج سرحدی ضلع کپوارہ کے حاجی پیر آرمی گڑول ترہگام میں دو روزہ پرویش پروگرام کا انعقاد کیا جس طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول ھذا کے پرنسپل سمت سٹاف ممبران نے بھی شرکت کر کے اس پروگرام کو اور مزین کیا. اس تربیتی کورس کے فرائض ڈسٹرکٹ سیکرٹری بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب نزیر احمد بھٹ، ڈسٹرکٹ ٹریننگ کمشنر بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب غلام رسول بھٹ نے انجام دیے رہے تھے . پر فضا وسیع و عریض سکول ھذا کے احاطے میں منعقدہ اس پروگرام کو سامعین نے کافی سراہا. اس دوران شریک طلبہ و طالبات کو سکوٹس اینڈ گائیڈس کے بنیادی اغراض و مقاصد اور اس کے تاریخی حیثیت سے بھی آگاہ کیا گیا. وہیں طلبہ و طالبات کو مختلف ہنر اور کھیل کود کے قواعد ضوابط سے بھی باخبر کیا گیا. اس دوران ان میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا. عالمی یوم ماحول کے حوالے سے ایک مختصر تقریب کے تحت ایک صفائی مہم کا اہتمام بھی کیا گیا. اس تقریب میں بلال احمد( سکوٹس ماسٹر) بھی برابر ساتھ دیتے رہے. تقریب کے اختتام پر جناب نزیر احمد و جناب غلام رسول نے ادارہ کے با صلاحیت مخلص پرنسپل جناب شکیل احمد شیخ کے تئیں اظہار تشکر کیا جنھوں نے پروگرام کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھ کر بہترین مہمان نوازی و انسان دوستی کا ثبوت دیا۔
متعلقہ مضامین
لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت
لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت
تنظیم المدارس اہل سنت کے وفد نے کی کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات، سنی تفسیروں کو اسلامک ڈیپارٹمنٹ میں جلد کرایا جائے گا شامل
آج تنظیم المدارس اہل سنت صوفی جموں وکشمیر کے علماے کرام کے ایک وفد نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ایچ۔او۔ڈی۔اسلامک اسٹیڈیز ڈاکٹر منظور احمد بٹ صاحب سے ملاقات کیا۔ دو گھنٹے کے گفتگو میں تعلیم کے مختلف معملات زیر بحث رہے اور تنظیم المدارس کی representation میں سنی صوفی تفاسیروں کو اسلامک ڈپارٹمنٹ […]
پلوامہ میں دستی بم حملے میں زخمیوں کی تعداد ہوئی 7
پلوامہ/جموں و کشمیر: 2 جنوری (اے۔این۔آئی۔) جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال بس اسٹینڈ پر عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر دستی بم پھینکے جانے کے بعد مزید پانچ افراد معمولی زخمی ہونے کی اطلاع خبر رساں ایجنسی اے۔این۔آئی۔ نے دی۔اس کے علاوہ، اس واقعہ میں سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع […]