گورکھ پور

شہر گولا بازار سے حجاج کرام کا قافلہ روانہ

گولابازار،گورکھ پور: 8جون
وبائی صورت حال سے نجات ملنے کے بعد اب حج کے مقدس سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ضلع سے حجاج کرام کا حرمین شریفین کے مقدس سفر پر روانہ ہونے کا سلسہ شروع ہوچکا ہے۔ اسی سلسہ میں آج شہر گولا بازار سے 2 خواتین سمیت 4 حضرات اس پاکیزہ سفر پر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر شہر کے مسلمانوں نے انھیں نم آنکھوں سے الوداع کہا اور اپنے لیے دعا بھی کرائی۔ امسال شہر سے مدرسہ انوارالعلوم کے سابق پرنسپل حضرت مولانا قطب الدین صاحب قبلہ اور عالی جناب الیاس احمد صاحب اپنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عازم سفر حج ہوئے۔ نعت پاک اور صلوۃ و سلام کی ترنم خیز فضاؤں اور فلک شگاف نعروں کے درمیان لوگوں نے ان حجاج کرام کو یہ کہتے ہوئے الوداع کہا

زائرِ کعبہ تو مدینہ میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دیا
آپ کی گردِ راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے