نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے کئی چونکا دینے والے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے G-23 کے کسی رکن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ہریانہ سے بھی چونکا دینے والے نام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کو پارٹی نے راجستھان سے امیدوار بنایا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے دوسرے ترجمان پون کھیرا کو فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے ٹویٹ کرکے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری تپسیا میں کوئی کمی ضرور رہی ہوگی’۔ انہوں نے کسی کا نام یا پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ لیکن ان کے ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ پیر کی صبح انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ”مجھے پہچان کانگریس نے نہیں دی ہے۔ میں اپنی اس بات سے متفق ہوں اور قائم بھی ہوں”۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر اور ممبئی کانگریس کی نائب صدر نغمہ نے ٹویٹ کیاہے "سونیا جی ہماری کانگریس صدر نے ذاتی طور پر مجھے 2003-04 میں راجیہ سبھا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، جب میں ان کے کہنے پر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔ تب ہم اقتدار میں نہیں تھے۔ تب سے 18 سال ہو چکے ہیں۔ جبکہ عمران پرتاپ گڑھی کو پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ میں اپنے آپ سے پوچھ رہی ہوں، کیا میں کم اہل ہوں؟”۔ ہریانہ سے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اجے ماکن کے نام نے یہاں کے سیاسی حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں، کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیر رندیپ سنگھ سرجے والا کو راجستھان سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بظاہر ان کی آبائی ریاست میں دھڑے بندی سے بچنے کی کوشش ہے۔ جبکہ بی جے پی نے سابق وزیر کرشن لال پنوار کو نامزد کیا ہے۔
متعلقہ مضامین
ہر شہری کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہیے راہل گاندھی
نئی دہلی: ہماری آواز/ 8 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا ، اس لئےہرشہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک بھر کا […]
گاندھی جی کے یوم شہادت پر دہلی اسٹیٹ مومن کانفرنس ضلع کرشنا نگر کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
نئی دہلی: ہماری آواز(محمد طیب رضا)31جنوریدہلی اسٹیٹ مومن کانفرنس ضلع کرشنا نگر کے تحت مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پرآرام پارک واقع انصاری ہاؤس میں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں ،جہاں بڑی تعداد میں مقامی مرد ،خواتین و بچوں نے اس […]
سینئر صحافی عامر سلیم خان کا انتقال
نئی دہلی، 12دسمبر۔(ابوشحمہ انصاری)سینئر صحافی اور روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹرعامر سلیم خان اب ہمارے درمیان سے رخصت ہوگئے،12 دسمبر کو جی بی پنت اسپتال دہلی میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ دو دنوں کی علالت کے بعد آج ان کا دوپہر ایک بجے انتقال ہوا۔ عامر سلیم خان محض 48 برس کے تھے۔جن کی […]

