گوہر خاکی / ہندواڑہ./.. جموں کشمیر کی مشہور و معروف سماجی و روفاعی تنظیم لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر (مرکز برائے علم و ادب تہزیب و تمدن) نے آج وادی ماور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر قلم آباد کے وسیع و عریض ميدان میں 30آر آر کی وساطت سے ایک روزہ یوتھ کنونشن بعنوان” نوجوانوں کی تعمیر معاشرت کے تئیں ذمہ داریاں” کا انعقاد کیا. جس میں طلبہ و نوجوانوں کی کافی تعداد شامل رہی. اجلاس کی صدارت ہر دلعزیز استاد شاعر قلمکار خطیب ماہر تعلیم جناب مولانا ارشد محی دین وار صاحب نے کی. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت لل دید یوتھ کلب کے ہونہار ممبر سہیل احمد نے جبکہ گلہائے عقیدت مانکل یوتھ کلب کے سرور احمد نے حاصل کی. نظامت کے فرائض چیر مین لل دید فاونڈیشن جموں و کشمیر گوہر خاکی نے انجام دیئے..کنونشن میں علاقے بھر سے آئے ہوئے یوتھ کلب صدور و ممبران نے بھی شرکت کی. جن میں لل دید یوتھ کلب کے صدر دانش احمد مع ممبران، مونہ بل یوتھ کلب کے صدر چوہدری اخلاق کالس مع ممبران مانکل یوتھ کلب کے صدر سرور احمد مع ممبران، ماور یوتھ سوسائٹی کے صدر عامر احمد مع ممبران شامل ہیں. صدر مقرر جناب ارشد محی دین نے دیے گئے عنوان پر سیر روشنی ڈالتے ہوئے محققانہ فلسفیانہ انداز بیان میں سامعین سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ نوجوان قوم کے معمار و مستقبل ہوتے ہیں. اگر یہ صحیح راہ پر گامزن ہوں تو قوم کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا اگر خدا نخواستہ یہ راہ راست پر گامزن نہیں تو قوم کا مستقبل تاریک ہوگا. انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں. ان کو کھرے اور کھوٹے کی تمیز سکھائیں. یہ ہمارے سول سوسائٹی کے معزز اشخاص و اساتذہ صاحبان کی ذمہ داری ہے. انھوں نے مذہبی علوم سے نوجوانوں کی بیزاری پر اپنے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی، اخلاقی علوم کا بغور مطالعہ کریں. منشیات جیسے سماجی بدعت سے دور رہیں. نوجوان معاشرے کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود کے لئے اپنی ذمہ داریوں احسن طریقے سے نبھائیں.اجلاس سے مونہ بل یوتھ کلب کے صدر و انٹرنیشنل گجر مہا سبا کے ضلع صدر کپوارہ چودھری اخلاق ، یوتھ کاڈینیٹر فیضانِ قادر نے بھی خطاب کیا. تقریب کے آخر پر سماجی خدمات انجام دینے پر مولانا ارشد محی دین صاحب، چودھری اخلاق کالس اور گوہر خاکی کو سند ٹرافی سے نوازا گیا.
متعلقہ مضامین
متحدہ علماۓ اہلسنت کا اعلیٰ سطحی وفد نے عزت مآب ایل۔جی۔ سے کی ملاقات
سرینگر: متحدہ علماۓ اہلسنت جموں و کشمیرکا ایک اعلیٰ سطحی وفد عزت ماب ایل جی صاحب سے ملاقی ہوا جس میں مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا غلام رسول حامی، مولانا شوکت حسین کینگ اور پروفیسر بشیر احمد ڈار شامل تھے۔ اجلاس میں ایل جی صاحب کو علما کی حالیہ گرفتاریوں پر عوامی تشویش سے […]
ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور ہندواڑہ نے منایا عالمی یوم صحت
مقررين حضرات نے دیا ماحولیاتی صفائی پر زور ماور ہندواڑہ: 7 اپریل، گوہر خاکیعالمی یوم صحت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1950ء سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ […]
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میر و سید افتخار صاحب کاملی کی قیادت و سیادت لاؤوسہ ماور ہندوارہ میں ایک روح پرور محفل دعوت و فکر کا انعقاد
گوہر خاکی /ہندواڑہ /معروف روحانی پیشوا جانشین رومی کشمیر علامہ دہر سید شمس الدین حیرت کاملی افتخار ملت حضرت میر سید افتخار احمد کاملی صاحب نے حسب معمول دعوتی و فکری و اصلاحی مشن کے سلسلے میں آج موضع لاؤوسہ ماور ہندوارہ کا دعوتی، فکری و تبلیغی دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد رشدو ہدایت […]