محمد ازلان ابن الحاج خالد انور جیلانی,نابین جامی و مدثر جامی ولدیت فروغ عالم جامی نے رکھا مکمل روزہ
موتی ہاری: 27 اپریل
چکیا بلاک مترجم الحاج خالد انور جیلانی کے صاحبزادے محمد ازلان عمر 06 سال نے امسال شدید گرمی کے باوجود رمضان کا روزہ رکھ کر اپنی ہمت و حوصلہ کا ثبوت پیش کیا ہے اور اپنے والدین کی تربیت کا اثر بتاتے ہوئے محمد ازلان نے بتایا کہ اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی ہماری زندگی کا اہم مشن ہونا چاہیے -جبکہ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر فروغ عالم جامی کی دُختر نیک اختر ناہین جامی نے سات سال کی عمر میں اب تک رمضان المبارک کا پورا روزہ رکھا۔گزشتہ سال بھی ناہین نے رمضان کے پورے روزے رکھ کر اپنے عزم اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس سال بھی ناہین نے اب تک بہ حُسنِ خوبی پورے روزے کو مکمل کیا ہے۔ ناہین کے چھوٹے بھائی محمد مدثر جامی نے بھی چھ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا۔حاجی فروغ عالم جامی، ماں نصرت جامی، نانا انور عالم، دادا نور عالم سابق مکھیا،شکیل شاغل،حافظ عبد الباری،حافظ اسعد ندوی، حافظ محمد مہتاب قاسمی وغیرھم نے دعاؤں سے نوازا۔