دہلی

اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر کتاب کا اجرا کریں گے مودی

نئی دہلی: ہماری آواز(اے۔این۔آئی۔) 24 دسمبر// وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں اٹل بہاری واجپئی کی ایک کتاب جاری کریں گے۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم کی یوم پیدائش پر لوک سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی کتاب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور ان کے کاموں پر روشنی ڈالتی ہے۔ جس میں پارلیمنٹ میں کی گئی ان کی قابل ذکر تقریریں بھی شامل ہیں۔ کتاب میں ان کی عوامی زندگی کی کچھ نادر تصاویر بھی ہیں۔ مودی سابق وزیر اعظم کو ان کی اس تصویر پر پھول پیش کریں گے، جس کی نقاب کشائی 12 فروری 2019 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کی گئی تھی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے