والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال
سعادت گنج ،بارہ بنکی (پریس ریلیز)
اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے ایڈیٹر اور انٹر نیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج رات 12.28 پر ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوں سے بیمار اور زیرِ علاج تھیں۔
ان کی نمازِ جنازہ مدنی مسجد کے وسیع و عریض صحن میں ادا ہوگی اور تدفین تکیہ قبرستان میں ہوگی۔
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرما کر جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل ۔