کانپور26جنوری۔37سالہ روایات کے مطابق اس سال بھی الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ کا نپور میں یوم جمہوریہ کے حسین موقع پررسم پرچم کشا ئی کرکے بڑے پیمانے پر میٹھائی تقسیم ہوئی جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم شرفی صاحب قبلہ سربراہ اعلی جامعہ اشرف المدارس گدیانہ نے فرمائی ،پروگرام کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمدارشداشرفی نے کیا اس کے بعد طلبہ نے وطن عزیزپر شہید ہونے والے اللہ کے نیک بندوں کو محبتوںکا خراج پیش کیا اور قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندو ستاں ہمارا پڑھاگیا اس موقع پر علاقہ کے 90 سالہ بزرگ حاجی محمد سلیمان اشرفی نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی ان کے جھنڈا لہراتے ہی پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا جس سے پورا ماحول خوشگوار ہو گیا ۔یوم جمہوریہ کے موقع پر آل انڈےا غریب نواز کونسل کے قومی صدرحضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب سربراہ اعلی جامعہ ھذا نے کہا کہ ہندوستان 15اگست 1947ئ،میں آزاد ضرور ہواتھا مگر ہم قانونی طورپر انگریزوں کے غلام بنے ہوئے تھے تو اب ضروری تھا کہ ایسا لائحہءعمل تیارکیا جائے جو ہم کو مکمل آزادی سے ہمکنار کر سکے اس لئے قابل قدر لوگوں نے ہندوستان میں اپنا قانون نافذ کیا جس کے سبب ہندوستان کو مکمل آزادی حاصل ہوئی ،اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی امن و شانتی کو فرقہ پرست طاقتیں اپنے ظلم کا نشانہ بنانے کی پوری کوشش میں ہیں لیکن ہمارا مشن ومقصد صرف ایک ہے کہ ہندوستان میں امن و شانتی اور ملک کو ظالم طاقتوں سے نجات دلانا ہے تاکہ ہندوستان کا وقار ہمیشہ بلند و بالا رہے ملک سے فرقہ پرستی دہشت گردی کا خاتمہ ہو ملک میں امن و شانتی قائم ہو اور جو بھی فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے وقار کو پامال کرنے کی کوشش کریں گی اسے انصاف پسند لوگ کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے اخیر میں انہوں نے چین کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری زمین پر گھسنے کے ناپاک منصوبوں سے توبہ کر ے ورنہ برے انجام کے لئے تیار رہے ۔ بعدہ ملک کی ترقی وخوشحالی،امن و امان،کورونا سے نجات کے لیے دعا کی گئی اور مہمان خصوصی جناب مسلم بھائی کا شانداراستقبال ہار پھول سے کیا گےا۔ اس موقع پر مولانا فتح محمد قادری ،مولانا محمود حسان اختر ،مولانا محمد قاسم اشرفی، حافظ محمدنیاز اشرفی، قاری محمد آزاد اشرفی، حافظ محمد مشتاق،حافظ محمد ندیم اختر،شمشاد غاذی ،محمد شمشاد وغیرہ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
مولانا تحسین رضا صاحب کی ساس کا انتقال
جماعت اہل سنّت کےمشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ و مولانا تحسین رضا صاحب قادری استاد دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کی نسبتی والدہ(ساس)صاحبہ کافی علالت کے بعد مورخہ ١١/ستمبر ۲۰۲۴ء بعد نماز عشاء اس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔۔۔۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔۔۔ اس حادثۂ فاجعہ پر علمائے کرام و آئمۂ مساجد بالخصوص دارالعلوم […]
اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا: مفتی عبدالتواب
اناؤ: 22مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)موضع دارا پور بانگرمؤ میں گذشتہ شب نکاح کی تقریب کے تحت، جلسہ اصلاح معاشرہ، کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت حاجی حکیم محمد ریاض نے کی اور نظامت کے فرائض مولوی ساجد رئیس سانڈی نے انجام دئے، جلسے کا آغاز قاری زبیر کی تلاوت سے ہوا،اور حافظ معظم بلگرامی نے […]
دارالعلوم ضیائے مصطفی میں 75واں جشنِ یومِ آزادئ ہند کا انعقاد
کان پور: ہماری آواز(پریس نوٹ)شہرکانپورکامشہور و معروف دینی و عصری تعلیمی ادارہ دارالعلوم ضیائے مصطفی فہیم آبادکالونی میں”سعید ملت” حضرت علامہ الحاج قاری سید ابو سعید صاحب برکاتی شیخ الحدیث و پرنسپل ادارہ ہذا کی صدارت و قیادت میں جشنِ یوم آزادئی ہند کا انعقاد ہوا.جس میں مجاہدین آزادئ ہند کی قربانیوں کو یاد کر […]




