آندھرا پردیش: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی) 16 دسمبر// ضلع پرکاشم کے پوڈیلی میں مختلف صوبوں سے بی ایڈ امتحان کے لیے تشریف لائے علماے کرام و دیگر حضرات نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی صاحب کی انتقال کی خبر سن کر اظہار تعزیت کے لئے بروز بدھ بعد نماز فجر محفل پاک کااہتمام کیا، محفل کاآغاز مولانا غلام غوث جامعی کی تلاوتِ سے ہوا، نعت پاک مولانا شہاب الدین نے پیش کی. محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل میاں برکاتی صاحب حضور احسن العلماء سید مصطفی حیدر حسن علیہ الرحمۃ کے تیسرے صاحبزادے ہیں آپ کی ولادت 11 مارچ 1964ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی. قرآن مجید گھر کے بزرگوں سے پڑھا، آپ خاندان برکات کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی صلاحیت و لیاقت کی بنیاد پہ ایک انجمن تھے، آپ نے یوپی بورڈ سے ہائی اسکول اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایل ایل بی. ایل ایل ایم. بی اے آنرس کیا اور پھر آئی پی ایس بنے ۔ہندوستان کی دو عظیم یونیورسٹیوں (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی) کے رجسٹرار رہے، مختلف اوقات میں ڈی آئی جی، ایس پی(گوالیار، راجگڑھ،. چھتر پور،) اے ایس پی (جبل پور بھوپال) اور مدھیہ پردیش پولیس میں اے ڈی جی کے عہدے پر فائز رہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ حضرت البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی بھی تھے، آپ کافی دنوں سے علیل تھے آپ کی شفایابی کے لیے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں کافی دعائیں کی گئی، مگر افسوس آپ ہمیں داغ مفارقت دے کر مالک حقیقی سے جاملے. آخرمیں مولانا علام غوث جامعی صاحب نے حضرت کی مغفرت کے دعا کی اور محفل کا اختتام عمل میں آیا. اس موقع پر مولانا اجمل صاحب،محمد احتشام بھاگلپور، محمد صابر، محمد نوشاد بہار موجود تھے.
متعلقہ مضامین
نئی نسلوں کو اسلامی تاریخ سے واقف کروانے کی ضرورت۔ جلسہ یوم الفرقان سے علماء کا خطاب
جذبہ بدر باقی رہے تو ہمہ وقت نصرت الٰہی حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) غزوۂ بدر کوکئی اعتبار سے فوقیت حاصل ہے، اسے کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہونے کا شرف حاصل ہے، خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کو ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا اور قرآن مجید نے […]
خادم سنّیت محمد صدیق بھائی کی رحلت: باعث حزن و ملال
ممبئی سے یہ روح فرسا اطلا ع موصول ہوئی کہ جناب محمد صدیق بھائی رضوی (رضا آفسیٹ/کیلکو والے) 27؍اگست 2024ء/21؍صفر1446ھ منگل بوقتِ سحر رحلت فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ رٰجعون۔ مرحوم-رضا اکیڈمی کے سیکریٹری جناب عارف رضوی کے برادرِ اکبر اور مشہور نعت خواں جناب صادق رضوی کے والد ماجد تھے۔ تدفین (آج ہی) […]
سعادت گنج کی ایک بہت ہی نامور اور ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا انتقال
سعادت گنج،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) سعادت گنج کی ایک بہت ہی معزز، نامور اور ہر دل عزیز شخصیت سیٹھ مشتاق احمد کا آج مغرب کے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ( اناللٰہ واناالیہِ راجعون ) جس کی خبر پاتے ہی گاؤں کے لوگ جوق در جوق ( جن میں عوام و خواص کے علاوہ […]