بائسی/پورنیہ، ہماری آواز:15/دسمبر(پریس ریلیز) مدرسہ فیاض المسلمین بائسی و دیگر اداروں کے ذمہ داران و اساتذہ،علماء اور دانشوران کی شرکت:آج مورخہ 15/دسمبر بروز منگل پورنیہ کمشنری کے تحت بائسی بلاک میں واقع کمہروا گاؤں کے مرحوم آفاق عالم صاحب کے اہل خانہ بالخصوص انکے دونوں بڑے صاحبزادے جناب ناظم بھائی اور جناب اکبر بھائی نے اپنے مرحوم والد محترم کے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے اپنے دروازے پر ایک روزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔جس کی سرپرستی مدرسہ فیاض المسلمین بائسی کے ناظم جناب قاری منعم صاحب قادری اور صدارت مدرسہ فیاض المسلمین بائسی کے مہتمم اعلیٰ حضرت مولانا و مفتی عبدالحئی صاحب نے انجام دی۔پروگرام کا آغاز اپنے مقررہ وقت صبح 10/بجے حافظ وثیق الرحمٰن صاحب کی تلاوت قرآن اور مرحوم موصوف کے بھتیجے پورنیہ کے مشہور شاعر جناب سرفراز سنبل بائسی کی نعت پاک سے ہوا۔اس دوران بائسی علاقہ کے مشہور و معروف شخصیت اور جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا اویس صاحب قادری مجیبی بطحا نے اپنے بیان میں کہا کہ موت مومن کے لئے تکلیف کی چیز نہیں بلکہ موت مومن کے لئے تحفہ ہے،جو قید سے نجات و برأت دلاتا ہے اور موت مومن کو آقائے مدنی تاجدارِ بطحا جنابِ محمد الرسول اللہﷺ سے ملانے کا ذریعہ ہے۔ اس لئے مومن کو چاہیے کہ وہ ہروقت موت کو یاد کریں،اور دنیاوی زندگی میں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے اور راستے پر چلیں، تاکہ سبھی مومن بندہ کو آخرت میں جنت نصیب ہو،اپنی حیات زندگی میں رب کو منا لیں۔ مرنے کے بعد آپ اللہ عزوجل کو راضی نہیں کر سکتے،ہمیں قبر روزانہ تین بار پکارتی ہے۔ آج جس کے لئے رات دن خون کو پسینہ کرتے ہیں،قبر میں وہ ساتھ نہیں جائے گا،نماز کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ کرتے رہیں،وہ قبر میں کام آئیں گے۔دنیا میں مال و دولت کے پیچھے مصروف نہ رہیں،کیونکہ قبر میں مال و دولت نہیں بلکہ ایمان اور اعمال صالحہ ساتھ میں جائیں گے۔وہیں مدرسہ فیاض المسلمین کے ناظم اعلیٰ حضرت قاری منعم صاحب قادری نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہر جاندار روح کو ایک دن مرنا ہے۔ آج انکی تو کل ہماری باری ہے،مرنے سے پہلے موت کی تیاری کیجئے،مرحوم آفاق عالم ؒ کو مدرسہ فیاض المسلمین بائسی اور علماء و حفاظ سے حددرجہ محبت و انسیت تھی۔ انکی کمی علاقہ کے لوگوں کو عرصہ دراز تک محسوس ہو گی۔آخر میں منعقد تقریب کے اختتام کے بعد اجتماعی طور پر مرحوم آفاق عالم ؒ کمہروا کے مغفرت کے لئے دعائے خیر کی گئی،اس موقع پر مولانا و مفتی شاہنواز ناصر صاحب کمہروا،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیۃ علماء پورنیہ،سیمانچل کے مشہور شاعر جناب سرفراز سنبل بائسی،حافظ ساجد حسین دھرم باڑی،جناب اقبال حسین دھرم باڑی، جناب حاجی نورالدین، حاجی نعیم الدین،جناب بنو عالم کمہروا کے علاوہ کمہروا اور قرب و جوار کے علماء کرام اور دانشوران قوم و ملت، جوان،بوڑھے، بچے سبھوں نے شرکت کی۔قاری صاحب کی رقت آمیز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
متعلقہ مضامین
اولیاے کرام نے دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ شمع اسلام کو روشن کیا: ڈاکٹر سید ناہید
روح کی پاکیزگی,قلب کی صفائی خانقاہوں کا اہم ترین مقصد سیوان/بہار: ہماری آواز(عاقب چشتی) دین متین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اولیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا اور دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ کر اسلام کا بول بالا کردیا اور اب بھی انہی کا فیضان ہے کہ نظام شریعت و طریقت پر […]
نتیش کمار نے چھوڑا بی۔جے۔پی۔ کا ساتھ، آر۔جے۔ڈی۔ سے مل کر نٸی حکومت بنانے کا لیا فیصلہ
پھر نتیش کمار ہوں گے وزیراعلیٰ اور تیجسوی نائب نٸی دہلی،(ابوشحمہ انصاری)ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب وہ عبوری وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ ان کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم ہوگیا۔ اب وہ آر جے ڈی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کے […]
سرکار مدینہ نے بیٹیوں کو حیات جاودانی عطا فرمائی: سعید احمد قادری
مطالبۂ جہیز و مسلم بچیوں کے ارتداد کے سد باب کے لیے آگے آئیں پیران عظام و دانشوران موتی ہاری (عاقب چشتی) حکیم مولانا آفتاب عالم کے صاحبزادہ حافظ محمد صدام حسین و صاحبزادی نغمہ خاتون کی شادی خانہ آبادی کے موقع سے کلیان پور میں محفل جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا […]

