سیاسی گلیاروں سے

عام کسانوں کی آمدنی پنجاب کے کسانوں کے برابر ہو: راہل

نئی دہلی ہماری آواز 11 دسمبر (اسٹاف رپورٹر) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کسانوں کی آمدن کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا عام کسان پنجاب کے کسانوں کے برابر آمدنی چاہتا ہے لیکن مسٹر مودی انہیں بہار کے کسانوں کی آمدن کے برابر رکھنا چاہتے ہیں راہل گاندھی نے کہا’’کسان چاہتا ہے کہ ان کی آمدن پنجاب کے کسانوں کی طرح ہو۔
جبکہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے تمام کسانوں کی آمدن بہار کے کسانوں کی طرح ہو‘‘۔

کانگریس کے رہنما نے اس کے ساتھ ہی ایک اعدادوشمار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ اوسطا سب سے زیادہ آمدن پنجاب کے کسان کی اور سب سے کم بہار کے کسانوں کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے