مالیگاؤں:26 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) اس جہان سے بکثرت علماے حق کا رحلت فرما جانا علم اُٹھ جانے کے مترادف ہے- حضرت مفتی عبد الحلیم صدیقی ہماری جماعت کے بزرگ اور فعال عالم دین تھے- بریلی شریف و کچھوچھہ مقدسہ کے چشمۂ عرفان سے فیضیاب تھے- حضور مفتی اعظم و حضور محدث اعظم و حضور قطب مدینہ کی روحانی برکتوں سے نوازے گئے تھے- آپ نے مدۃ العمر خدمت دین متین کا فریضہ انجام دیا- آپ کی رحلت ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہے- اس طرح کا اظہار خیال 25 اپریل اتوار کو بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں منعقدہ بزمِ ایصالِ ثواب میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- اس موقع پر قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا- حافظ فراز احمد برکاتی نے دعا کی- حافظ محمد شاہد نے قل شریف پڑھا- شرکاے بزم میں پروفیسر حامد رضا، پروفیسر شاہد قریشی، فرید رضوی، شیخ آصف رضوی سمیت مقتدر احبابِ اہلسنّت موجود تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
نوری مشن کی 151؍ویں اشاعت ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ منظر عام پر
مالیگاؤں: علمی و تحقیقی بزم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کا نام بڑا معروف ہے۔ آپ نے جہاں مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی اور امام اہل سنت اعلیٰ حضرت پر درجنوں علمی مقالے قلم بند کیے؛ وہیں نوع بہ نوع عناوین پر بھی کتابیں تصنیف کیں۔ ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ پروفیسر صاحب کا […]
دہلی میں تباہ کن سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے ممبئی سے رضا اکیڈمی کا وفد روانہ
دہلی میں تباہ کن سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے ممبئی سے رضا اکیڈمی کا وفد روانہ
جماعت اسلامی میراروڈ اور پی۔ایس۔ایف۔ کی جانب سے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لیے چیک کی تقسیم
میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی […]