ادبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

پکار: اس بار خاموشی کہے گی

میراروڈ: نظمیں، اشعار، غزلیں، کہانیاں وغیرہ ہماری زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ادب کی دنیا میں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ لیکن جب نو عمر شعراء و ادیبوں کی بات آتی ہے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے اور امیدیں بھی بڑھ جاتی ہیں کہ نو عمر شعراء و ادیبوں کا کلام بھی انہی کی طرح جواں سال ہوگا۔ 

اسی ضمن میں 6 اپریل 2021، بروزِ منگل، میراروڈ کے رائل کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کے ہندی ڈپارٹمنٹ و آرٹس ایسوسیشن کی جانب سے پُکار ۳ کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔ گذشتہ دو سالوں سے اس انوکھی تقریب کا انعقاد عمل میں آتا رہا ہے لیکن اس سال وبا کے سبب تقریب آن لائن منعقد ہوئی۔ پروگرام کا مقصد طلباء میں تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انکو اپنے کلام پیش کرنے کا موقع دینا ہے۔ یہ پروگرام انکے لئے بھی نفع بخش ثابت ہوا جو محض سمٹ کر رہتے تھے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے سے کتراتے تھے۔پروگرام میں جونئیر اور سینئیر کالج کے تقریبا 40 طلباء و طالبات نے ہندی، اردو اور انگریزی میں اپنے کلام پیش کئے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے اس پروگرام میں طلباء و طالبات کی شرکت میں مذید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور تو اور پروگرام کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ سابق طلباء کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا۔ پروگرام میں شامل طلباء نے اس عمدہ کو خوب سراہا اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پورے پروگرام کے انتظامات بھی طلباء نے ازخود کئے۔ پروگرام کی نظامت شرشٹی جٹکر ( طالب علم، بی اے سالِ دوم )، ماریفا ( طالب علم، بی اے سالِ دوم )، شُبھرا پانڈے ( طالب علم بی اے سالِ دوم ) اور اسنیہا پانڈے ( طالب علم، بی اے سال اول ) نے کی۔ پھر آخر میں راچیل ( طالب علم، بی اے سالِ سوم، انچارج ہندی ڈپارٹمنٹ ) نے اختتامی کلمات پیش کئے اور شعبہ ہندی کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر تبسم ( ذمہ دار، شعبہ ہندی ) بھی پروگرام میں موجود رہیں لیکن محض طلباءو طالبات کو سنتی رہیں اور تمام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

تمام شرکاء کو ایک واہٹس ایپ گروپ کے ذریعے یکجا رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل قریب میں اس طرح کی تقریبات سے انہیں آگاہ کیا جاسکے۔

رپورٹ : صدیقی محمد اویس،
طالبِ علم، بی اے سالِ دوم،
رائل کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، میراروڈ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے