پرتاپ گڑھ

جامعہ حنفیہ رضویہ کے طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھ کر کورونا سے نجات کی دعا مانگی

مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے