مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) مانکپور وکنڈہ و اطراف میں عقیدت واحترام کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائ گئ، لوگوں نے بزروگوں کے آستانہ پر حاضری دیکر اور پوری رات عبادتوں وریاضت میں گزار دی یے نیز کورونا سے نجات اور ملک میں امن وامان کی دعا مانگی ہے، مساجد ومدارس کے ساتھ دیگر عبادگاہیں بھی سر سبزوشاداب رہا ہے، نعت ومنقبت کے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر سید حیدر علی علی گڑھ اور منظر الہ آبادی نے بارگاہ رسالت میں خراج وعقیدت پیش کیا ،لوگون نے اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی پکوان تیار کئے نیز نفل نماز اور قضائے عمری بھی پڑھی اور لوگوں نے جگہ جگہ مساجد اور مدارس اور مزارات پر کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کیا اور اپنے گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب کی خاص طور پر ملک کے موجودہ صورت حال سے نکلنے اور کورونا وبا سے تحفظ ونجات کے لئے دعا مانگی گئیں، اپنی سابقہ روایات کے مطابق لوگوں نے قبرستان جاکر چراغاں کرنے کے ساتھ اپنے اباواجداد کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی نیز اولیا کاملین کی مزارات پر پہونچ کر ملک وملت کی سالمیت کی دعا کی، اس دوران مساجد ومزارات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں اور شمع روشن کئے، اجتماعی طور پر مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے ملک میں امن وامان اور محبت وبھائی چارگی کی دعا کی۔
متعلقہ مضامین
جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ میں جشن اعلی ٰ حضرت کا اہتمام
اعلیٰ حضرت عالم دین وفقیہ ومجدد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سائنسداں بھی تھے: مفتی شاہ نواز عالم ازہری مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 4اکتوبر ہماری آواز(نامہ نگار)پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈہ تحصیل میں واقع قصبہ مانکپور میں جامعہ حنفیہ رضویہ میں عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے 103 کے موقع پر ایک پروگرام […]
سیرت مخدوم شیخ حسام الدین مانکپوری رحمۃ اللہ علیہ تاریخ کے آئینہ میں
ازقلم: محمد شاہ نواز عالم مصباحی ازہریبانی وسربراہ اعلی: جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر واحسان ہے کہ اسنے کرۂ ارض پر لاکھوں کروڑوں مخلوقات کو پیدا فرمایا اور انہیں میں کچھ ایسی ہستیاں وپاکیزہ نفوس قدسیہ کو بھی پیدا فرمایا جن کے صدقے میں وجودکائنات […]
اے ایمان والوں اسلام میں پورے طور سے داخل ہوجاؤ! عرس شیث علیہ السلام سے علما کا خطاب
مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ: 17 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) ایودھیا میں سید آصف میاں فردوسی کی سرپرستی وسید ہلال میاں کی صدارت میں عرس شیث علیہ السلام منعقد ہوا جس کی تلاوت مفتی ضیا الحق نے فرائض انجام دیا اور نقابت مولانا رفیق فیضی نے کیا اور نعت ومنقبت کے اشعار سوفی سہیل صابری نے […]